گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
تو انہوں نے فرمایاکہ یہ تو اور بھی زیادہ بُرا ہے۔ (مسلم جلد 2صفحہ 173) جانوروں کا طریقہ ہے کہ کھڑے ہو کر کھانا، کھڑے ہو کر پانی پینااور آج ان بازاروں میں، شادیوں میںادھر اُدھر کھڑے ہو کرکھاتے بھی ہیں اور پیتے ہیں۔ آپ نے کسی گھوڑے کو تو نہیں دیکھا ہوگا کہ وہ بیٹھ کر کھانا کھائےاور پانی پیے۔ ہمیں جو آقا نے سنت سکھائی وہ بیٹھ کر کھانے پینے کی ہے۔ ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ آپﷺ کی خدمت میں ایک آدمی آیا جو کھڑے ہو کر پانی پی رہا تھا آپﷺ نے فرمایا کہ قے کر دو اُلٹی کردو۔ اس نے پوچھا: اللہ کے نبی! کیوں؟ نبی ﷺ نے فرمایا کہ اگر تمہارے ساتھ بلی پانی پیے گی تو کیا تم پسند کرو گے؟ کہا: بالکل بھی نہیں۔ تو فرمایا کہ اس سے زیادہ برے یعنی شیطان نے تمہارے ساتھ پانی پیاہے۔ (سیرت خیر العباد جلد 7صفحہ 369)آبِ زمزم اور وضو کے باقی ماندہ پانی کا حکم : یعنی جب کھڑے ہو کر انسان پانی پیتا ہے تو شیطان اس کا ساتھی ہوجاتا ہے،لیکن آبِ زمزم کے متعلق روایت میں آتا ہے کہ نبی ﷺ نے آبِ زمزم کو کھڑے ہو کر نوش فرمایا۔ (مسلم جلد 2صفحہ 174،ترمذی جلد 2صفحہ 10) یہ تو زمزم کی خصوصیت ہے، اسی لیے زمزم کو کھڑے ہو کر پینا افضل اورمسنون ہے۔ اور زمزم پیتے ہوئے ہر دعا قبول ہوتی ہے اور یہ دعا زمزم پینے سے پہلے مانگنی ہے: اَللّٰہُمَ اِنِّیْ أَسئَلُکَ عِلمًا نَّافِعًا وَّرِزْقًا وَّاسِعًا وَشِفَاءً مِنْ کُلِّ دَاءٍ (سنن الدار قطنی) پہلے دعاپھر آبِ زمزم کو کھڑے ہو کر پینا ہے۔ ایک اور بات یاد رکھنے کی ہے کہ پینے