گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
تو لکڑی کا پیالہ سنت ہے، آپﷺ کی عادت طیّبہ اسی لکڑی کے پیالے میں پینے کی تھی گو مٹّی اور شیشے کا استعمال بھی کیا ہے لیکن لکڑی کا عام طور سے استعمال ہوتا تھا۔ تو اگرایک ایک لکڑی کاپیالہ اہتمام سے اپنے اپنے گھروں میں رکھ لیں تو ہمیں اتباعِ سنت کا ثواب ہوگا۔ اتنی تو محبت ہونی چاہیے کہ آقاﷺ کے پیالے کے قریب ہمارا پیالہ پہنچ جائے۔دعاؤں کا بیان : اس کے علاوہ نبی ﷺ کی مبارک عادت تھی کہ ہر موقع پہ دعائیں مانگتے تھے اٹھتے بیٹھتے، کھاتے پیتے، چلتے پھرتے، سفر پہ جاتے آتے ہر وقت اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع رہتا تھا۔ ہمارے سلسلہ میں ایک عمل بتایا جاتا ہے وقوفِ قلبی یہ جو موقع محل کی دعائیں ہیں یہ بھی وقوف قلبی میں شامل ہیں اور وقوف قلبی کے اندر معاون بھی ہیں مدد دیتی ہیں۔جب کھانا پیش کیا جائے تو کیا پڑھے ؟ نبی ﷺ کے سامنے جب کھانا پیش کیا جا تا تو نبی کریمﷺ یہ دعا پڑھتے: اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْمَارَزَقْتَنَا وَقِنَا عَذَ ابَ النَّارِ بِسْمِ اللہِ (الدعاء :888) ’’اے اللہ! جو آپ نے ہمیں نوازا ہے اس میں ہمیں برکت عطا فرما، اور جہنم کے عذاب سے بچا میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے‘‘۔ جب کھانا کھاناشروع کرے تو کیا پڑھے؟ نبی ﷺ نے فرمایا: جب تم کھانا کھانا شروع کرو تو یہ دعا پڑھا کرو: بِسْمِ اللہِ وَعَلٰی بَرَکَۃِ اللہِ (حاکم،حصن صفحہ255) ’’شروع اللہ کے نام سے اور اس کی برکت کے ساتھ ‘‘۔ ایک اور صحابی حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے مجھ سے فرمایا: