گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
کوسمجھیں گے تو ان شاء اللہ،ضرور اس کا فائدہ ہوگا۔لباس کی اہمیت : لباس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایاکہ اے آدم کی اولاد! ہم نے اتارا تم پر یہ لباس جو ڈھانک دے تمھاری شرم گاہیں اور تمہیں زینت عطا کرے۔اور فرمایا کہ تقویٰ کا لباس تو سب سے بہترین لباس ہے۔ اور لباس کو اللہ نے فرمایا کہ یہ میری نشانیوں میں سے ہے۔ لباس کو اللہ تعالیٰ نے خاص طور سے قرآن مجید میں بڑی وضاحت کے ساتھ بیان فرمایا کہ اے اولادِ آدم! یہ ہمارا انعام ہے، ہم نے تمھارے لیے لباس پیدا کیا جو تمھارے بدن کو چھپاتا ہے اور موجبِ زینت بھی ہے۔ اور اصل لباس تو یاد رکھو! تقویٰ اور دین داری ہے، اگر تم دین داری والا معاملہ رکھو گے وہ ہمیں زیادہ پسند ہے۔ اور اگلی آیت میں اللہ نے فرمایا: ﴿یٰبَنِیْٓ آدَمَ لَا یَفْتِنَنَّکُمُ الشَّیْطٰنُ کَمَآ اَخْرَجَ اَبَوَیْکُمْ مِّنَ الْجَنَّۃِ یَنْزِعُ عَنْھُمَا لِبَاسَھُمَا لِیُرِ یَھُمَا سَوْ اٰتِھِمَا﴾ (سورۃ الاعراف: 27 ) ’’ اے آدم کی اولاد!شیطان تم کو کسی خرابی میں نہ ڈال دے کہ تم سے خلافِ حیا، خلافِ تقویٰ کوئی کام کروا دے جیسے اس نے تمھارے ماں باپ کو جنت سے نکالا تھا اس حالت میں کہ ان کا لباس بھی اتروا دیا تاکہ وہ ایک دوسرے کا بدن دیکھ سکیں‘‘۔ تو ایسے انسان کے لیے بڑی رسوائی ہے جو شریف ہو اور اس کے اندر حیا نہ ہو۔ اور اسی آیت کے اندر آخر میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿اِنَّا جَعَلْنَا الشَّیٰطِیْنَ اَوْلِیَآءَ لِلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ﴾ (سورۃ الاعراف: 27 )