گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
نے بھی پیوند والے کپڑے پہنے ہیں تمہیں تو پھر صاف کپڑے مل جاتے ہیں۔ فاروق اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ جب بیت المقدس کو فتح کرنے پہنچے تو غالباََ 13 پیوند ان کے کپڑوں میں لگے ہوئے تھے۔ کیاآج آپ نے اپنی آنکھوں سے اپنی زندگی میں کسی ایسے غریب کو دیکھا ہے کہ جس کے لباس میں دوسرے رنگوں کے 13 جوڑ لگے ہوئے ہوں اور وہ کسی مجلس میں آیا ہو؟ تو ان کا معاملہ کچھ اور تھا وہ تو امت کے غریبوں کا خیال رکھنے والے تھے۔نفس کا علاج : اسی طرح بعض صوفیا اپنے جو نئے نئے مرید ہوتے ہیں، ان کو بھی منع کرتے ہیں دیکھو تم لباس میں یہ نہ کرو، یہ نہ کرو۔ یہ کیا ہوتا ہے کہ ابتدا میں نفس مکر کر رہا ہوتا ہے، انسان قیمتی لباس اپنی بڑائی کے لیے پہن رہا ہوتا ہے۔ نماز کے اندر بھی اس کو یہ خیال آتا ہے کہ میں نے تو یہ لباس اتنا قیمتی پہنا ہوا ہے۔ تو ان چیزوں کو توڑنے کے لیے ابتدائی طور پر دوا اور علاج کے لیے منع کرتے ہیں۔ اور جب نفس صاف ہو جاتا ہے نفس امارہ اور نفس لوّامہ سے نکل کر نفس مطمئنّہ ہو جاتا ہے، پھر اگر وہ قیمتی لباس پہنتے ہیں اللہ تعالیٰ کی نعمت کے اظہار کے طور پر پہنتے ہیں۔ اس وقت وہ قیمتی لباس پہننا ان کو اللہ تعالیٰ کا قرب دے رہا ہوتا ہے۔ اب دینی ماحول میں رہے بغیر یہ بات سمجھنا تھوڑا مشکل ہے۔لباس میں صحابہ رضی اللہ عنہماور تابعین رحمہ اللہکا عمل : پہننے کے معاملے میں ہمیں یہ اصول یاد رکھنا ہے کہ صحابہj کا اور تابعینn کا طریقہ کیاتھا کہ ان چیزوں میں تکلف نہ کرے، جتنا بآسانی میسر ہو اس کے مطابق استعمال کر لے۔ اللہ تعالیٰ نے نعمتیں زیادہ دی ہیں تو قیمتی لباس پہن لے ٹھیک ہے لیکن قرض لے کر،