گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
والی بتائی، اور فرمایا کہ مومن سب کچھ ہوسکتا ہے مگر جھوٹا اور خیانت کرنے والا نہیں ہوسکتا۔خیانت کے لفظ کی وسعت : ہم اتنا سمجھتے ہیں کہ فلاں آدمی کو ہم نے 10,000روپے دئیے اورپھر اس سے دس ہزار واپس لے لیے توگویا اس نے امانت کو ادا کردیا۔ یہ امانت کا بہت تھوڑا مفہوم ہے۔ امانت کا مفہوم در حقیقت بہت وسیع ہے۔ پوری کائنات میں کوئی بندہ ایسا نہیں جس کے اوپر یہ امانت کا مفہوم لاگو نہ ہوتا ہو۔ میاں بیوی کے اندر بھی ہے، باپ بیٹے کے اندر بھی، مریض اور ڈاکٹر کے اندر بھی ہے، نرس اور مریض کے اندر بھی ہے، غرض ہر ایک کے اندر ہے۔ مریض کے اندر کیسے؟ اورڈاکٹر کے اندر کیسے؟ایک ڈاکٹر بیٹھا ہوا ہے، مریض ملنے آیا اور اپنے آپ کو دکھانے آیا تو اب اس ڈاکٹر نے اس کو صحیح Check کرنا ہے۔ اگر اس نے صحیح Checkنہیں کیا، Timeپورا نہیں دیا اور اس کی تشخیص کے اندر جان بوجھ کر کمی کوتاہی کردی تو خیانت کا مرتکب ہوگا ۔Dutyکی خیانت یہ ہے کہ صبح سے لے کر شام 4بجے تک Dutyہے تو وہ 3:30پر چلا گیا تو علماء نے لکھا ہے یہ خیانت ہے۔ ابDutyکسی اور کام کے لیے ہے ہم اخبار پڑھ رہے ہیں۔ گھر کے کام کررہے ہیں اور دوسری چیزیں کر رہے ہیں جس کی ہمیں اجازت نہیں تو علماء نے لکھا ہے کہ یہ بھی خیانت ہے۔خیانت کی تعریف : اس کا اصول کیا ہے؟ امانت میں کمی کرنے کو خیانت کہتے ہیں۔ امانت کس کو کہتے ہیں؟ اس کو سمجھ لینے سے خیانت سمجھ آجائے گی کہ خیانت کیا ہے؟ امانت کہتے ہیں کہ کسی ایک آدمی کا کسی دوسرے آدمی کے اوپر کسی بھی معاملے میں بھروسہ کر لینا اور اس کا اس