گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
آپﷺ کے زمانہ کے ایک حکیم کا واقعہ : نبیﷺ کے زمانے میں ایک مرتبہ ایک حکیم کو پتہ چلا کہ یہاں اس علاقے میں اتنے لوگ رہتے ہیں اور یہاں کوئی ڈاکٹر،حکیم، طبیب و غیرہ نہیں ہے تو یہاں ایک دکان (Clinic)کھول لیتے ہیں۔ میں اکیلا ہی ہوں یہاں توخوب کام چلے گا۔ اللہ کی شان وہ آکے بیٹھ گیا۔ مہینوں گزرگئے اُس کے پاس کوئی بیمار نہیں آیا۔ پریشان ہو گیا۔ ہمارے کاروبار میں کوئی خرابی آجائے تو ہم بھی پریشان تو ہوتے ہی ہیں۔ تو وہ نبیﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میں تو ادھر آیا تھا کہ میرا کاروبار بہترہوگا لیکن ادھر تو میرے اگلے بھی گئے ،آخر وجہ کیا ہے؟ یہ مفہوم عرض کررہا ہوں۔ نبیﷺ نے فرمایا کہ دیکھو! یہ وہ لوگ ہیں جب بھوک لگتی ہے تب کھاتے ہیں اور جب تھوڑی سی بھوک باقی ہوتی ہے تو کھانا چھوڑدیتے ہیں۔ اس وجہ سے یہ بیمار نہیں ہوتے توآپ کے پاس کیالینے آ ئیں گے؟یہ صحت کے بنیادی اصول ہیںجو نبیﷺ نے ہمیں بتائے ہیں۔ تو اسلام تمام چیزوں کے متعلق ہمیں ہدایات دیتا ہے۔ اسی لیے صحت کی دعا مانگنے کا بھی ہمیں کہا گیا کہ دیکھو اپنے لیے صحت مانگو۔ نرسوں سے خاص بات: مجھے آج نرسوں سے خاص بات کرنی ہے اور صحابیات کے متعلق بھی کچھ بتانا ہے۔صحابیات رضی اللہ عنہ کا عمل : ایک جہاد میں نبیﷺ شدید زخمی ہوگئے۔ تکلیف ہوئی تو بی بی فاطمہr نے کوئی چیز جلاکے اُس کی راکھ بنائی اور آپﷺ کے زخم پر لگائی تو اللہ نے مہربانی فرمادی۔