گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
تعالیٰ نے خوب مال اور وسعت عطا فرمائی تھی وہ اکثر و بیشتر عمدہ اور بیش قیمت لباس پہنا کرتے تھے ۔ایک ہزار درہم کی چادر : خود حضرت محمد مصطفی احمد مجتبیٰ سرکار دوعالمﷺ نے بھی وسعت کے وقت میں خوب عمدہ لباس پہنا۔ یہ آپﷺ کا معمول نہیں تھا بہرحال اس کوکبھی کبھی پہنا۔ ایک روایت میں ہے کہ ایک مرتبہ آپ ﷺ باہر تشریف لائے تو آپ ﷺکے بدن مبارک پر ایک ایسی چادر تھی جس کی قیمت ایک ہزار درہم تھی۔ اور ایک روایت میں اس سے بھی زیادہ قیمتی کا ذکر آتا ہے تو بہت قیمتی لباس بھی پہنا۔ نبی ﷺ نے امت کے امیروں کے لیے ایک گنجائش نکال دی کہ اچھا بھئی! تم قیمتی لباس پہن سکتے ہو لیکن مقصد یہ ہو کہ میں نے اللہ کی نعمت کا شکر ادا کرنا ہے۔امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا عمل : حضرت امام اعظم امام حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے ایک مرتبہ جولباس پہنا، چادر پہنی، اس کی قیمت 400 اشرفیاں تھیں اتنی قیمتی پوشاک پہنی لیکن وہ اللہ تعالیٰ کی نعمت کے اظہار کے لیے تھی۔امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کا لباس : امام مالک نبی ﷺ سے شدید محبت کیا کرتے تھے۔ ایک ایک سنت کا لحاظ رکھنے والے تھے۔ اللہ اکبر! ہمیشہ نفیس اور عمدہ لباس استعمال کرتے تھے اور ان کے کسی شاگرد نے،ان کے کسی ساتھی نے جو ان کا معتقد تھا ایک ایسا عجیب انتظام کیا کہ سال بھر کے