گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
’’اے وسیع مغفرت والے‘‘ تو کبھی ہم یہ بھی کہہ لیں جب پہلا لقمہ لینے لگیں۔ تو اتنی سی بات پر الگ سے سنت کا ثواب ہوگا۔ یَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَ ۃِ اور اس زمانے میں ایک سنت پر عمل کرنا 100 شہیدوں کے اجر کے برابراجر ملے گا۔اللہ تعالیٰ کو زیادہ خوش کرنے والا عمل : ایک تو ہے شروع میں بسم اللہ پڑھنا اور آخر میں الحمدللہ کہنا جس نے یہ عمل کر لیا یہ بھی ٹھیک ہے اور مسنون ہے۔ ایک عمل اور بھی ہے حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرتﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اس بندے سے خوش ہوجاتے ہیں جو ایک لقمہ کھائے تو اَلْحَمْدُللّٰہ کہے اور ایک گھونٹ پیے تو اَلْحَمْدُللّٰہ کہے۔ (مسلم،زاد المعاد جلد2صفحہ25) یعنی ہر ہر لقمہ پہ اگر کوئی اَلْحَمْدُللّٰہ کہے اور اللہ کا زیادہ شکر ادا کرے تو اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ خوش ہوجاتے ہیں۔شروع میں بسم اللہ بھول جائے تو کیا پڑھے ؟ اب انسان کھانا کھا رہا ہے شروع میں بِسْمِ اللہ پڑھنا بھول گیا تو اب شیطان اس کے