گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ مشروبات میں دودھ آپﷺ کو بہت مرغوب تھا۔ (سیرت خیر العباد جلد 7صفحہ380)دودھ پینے کے بعد کلی کرنا : حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے دودھ پیا اور دودھ پینے کے بعد کلی فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ اس میں چکنائی ہوتی ہے۔ (بخاری جلد2صفحہ839) نبی ﷺ نے ہر ہر موقع پر صحت کا بھر پور خیال رکھا ہے۔ ایک حدیث میں آتا ہے نبی ﷺ نے فرمایا کہ جب تم دودھ پیو تو کلی کر لیا کرو کہ اس میں چکنائی ہوتی ہے۔ دودھ کے بارے میںیہاں تک فرمایا کہ اگر آپ کو کوئی دودھ کا ہدیہ پیش کرے۔ تو واپس نہ کرو۔ کیونکہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ تین چیزوں کا ہدیہ واپس نہیں کیاجاتا: (بخاری جلد2صفحہ839) 1 دودھ 2تکیہ 3 تیل یہ چیزیں اگر کوئی دے تو ضرور ان کو قبول کیا کرو۔ (ترمذی جلد 2صفحہ 102،مجمع جلد 5صفحہ 45)نبیذ : پینے کی چیزوں میں ایک اور بہت ہی عمدہ چیز ہے، جسے نبیذ کہتے ہیں۔ حضرت عائشہrفرماتی ہیں کہ میں نبی کریمﷺ کے لیے نبیذ بناتی تھی۔ (ابن ماجہ،مسلم ۔ مشکٰوۃ،صفحہ 372)