گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
سے پیر اور جمعرات کا روزہ رکھنا شروع کریںیا جتنے آسانی سے رکھ سکیں۔کبھی پیر کا رکھ لیا اور کبھی جمعرات کا رکھ لیا، یا ایام بیض کے روزے بھی رکھ سکتے ہیں جو کہ چاند کی تیرہ، چودہ اور پندرہ کو رکھے جاتے ہیں اور پھر سردیوں کے اندر ہم زیادہ کی ترتیب بنالیں۔ یہ روزے فرض نہیں ہیں لیکن یہ جو صحت کے فائدے اور برکتیں ہیں یہ اللہ ہمیں ضرور عطا فرمائیں گے۔ اور ہم اپنی ضرورت کے مطابق کھائیں اور اپنے روزوں کا اہتمام کرلیں۔ اسی طرح بہت سارے لوگ ایسے ہیں جن کے فرائض باقی ہیں۔ فرض روزے ابھی باقی ہیں، تو پہلے وہ لوگ ان روزوں کو پورا کریں۔ عورتوں کے اند ر تویہ معاملہ بہت ہی زیادہ چوپٹ ہے، الا ماشاء اللہ کوئی خاتون ہوگی جس کے فرض روزے باقی نہ ہوں۔ نہ ہی ان کو خیال ہے، نہ ان کے والدین، خاوند، بھائی کو خیال ہے۔ عورتوں کو توخاص طور پر اس بات کی توجہ دلانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ پوچھنے کی ذمہ داری خاوند کی ہے کہ وہ پوچھے، یاد دلائے اور بہت حکمت و بصیرت سے،بہت اچھے انداز سے، ان کو ترغیب دلائے کہ دیکھو یہ فرض ہیں ان کو پورا کرو۔ تو عورتوں کو بھی چاہیے کہ جتنا ان کے لیے آسانی کے ساتھ ممکن ہو، قضا روزے رکھنے شروع کریں۔ پہلے تو قضا مکمل کریں اس کے بعد نفلی روزوں کی ترتیب رکھیں۔ اگر ہم نے یہ ترتیب رکھ لی تو میرے خیال کے مطابق کہ ان شاء اللہ ہمیں کسی نہ کسی درجہ میں بھوک کی فضیلت بھی حاصل ہو جائے گی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اتباع سنت کی توفیق عطافرمائیں اور گلدستۂ سنت کے بیانات کو اللہ رب العزت اپنی رحمت سے ان کو قبول فرمائیںاور ان کو پوری امت کے لیے نافع بنائے۔ وَآخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْن