گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
کے گناہوں کی معافی کا سبب بن جاتا ہے۔ اب بخار تو ایک Normalسی چیز ہے، اس سے بڑی جو بیماریاں ہوں گی تو ان میں یقیناً اور زیادہ ثواب ملے گا۔ اسی طرح حدیث میں آتا ہے کہ بیمار آدمی جب بستر پر لیٹا ہوتا ہے اس کو بستر پر لیٹنے کے دوران مصلّے پر کھڑے ہونے کا ثواب ملتا ہے، اس کی زبان سے آہ نکلتی ہے تو سبحان اللہ! الحمدللہ پڑھنے کا ثواب ملتا ہے اگر لمبی آہ نکلتی ہے ،تیز آواز نکلتی ہے تو کلمہ پڑھنے کا ثواب ملتا ہے۔ بیمار آدمی جب بستر پر کروٹیں بدلتا ہے تو اس کو دشمن کے اوپر پلٹ پلٹ کر حملہ کرنے والے مجاہد کے جیسا ثواب ملتا ہے۔ اور اسی طرح حدیث مبارکہ میں آتا ہے کہ دیکھو! جب تم کسی کی عیادت کے لیے جاؤ تو بیمار سے دعا کی درخواست کیا کرو۔ اگر ہم اس کی خدمت کریں گے تو اس کے دل سے دعائیں نکلیںگی ۔دعائیں کروانے اور دعائیں لینے میں فرق : ایک ہوتا ہے دعائیںکروانا، اور ایک ہوتا ہے دعائیں لینا۔ دعائیں کروانے والے پھر بھی ہیں، دعائیں لینے والے نہیں رہے ۔ کروانے کا کیا مطلب ہے؟ یہ کہ آپ کسی کو کہہ دیں کہ بھئی! آپ میرے لیے دعا کریں تو یہ ایک عمل ہوگیا۔ یہ بھی ٹھیک عمل ہے، اچھا عمل ہے، لیکن ایک ہوتا ہے دعائیں لینا کہ آپ کسی کا دل سے اتنا اکرام کریں، اتنا خیال کریں، اتنی خدمت کریں کہ وہ دل کی گہرائی سے دعائیں دے اس کی بات ہی کچھ اور ہوگی۔ اُس پیاسے کتے کی بھی دل سے کوئی دعا ہی نکلی ہوگی کہ اللہ رب العزت کی رحمت کی نگاہ اس عورت پر پڑ گئی۔ڈیوٹی امانت ہے : بہرحال اگر ہم اپنی نیت کو ٹھیک رکھیں اور اسی طرح تمام امور ہم دیانتداری کے