گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
ہو۔یہ ایک ایسا پیارا اور سنہرا اصول ہے کہ انسان اگر اس کو اپنا لے تو بہت کم بیمار ہوگا۔ہماری بیماریوں کی بڑی وجہ : آج کل ہماری بیماریاں اوورایٹنگ (Overeating) کی وجہ سے ہیں بلکہ یوں کہیے ڈائی ایٹنگ ( Die Eating ) کی وجہ سے ہیں۔ کچھ لوگ ڈائٹنگ کرتے ہیں اور کچھ لوگ ڈائی ایٹنگ کرتے ہیںاوربے تحاشا کھالیتے ہیں۔ اور یہ بھی یاد رکھیں کہ جتنی بھی بیماریاں ہیں زیادہ کھانے کی وجہ سے ہیں ۔ کولیسڑول (Cholesterol) اوور ایٹنگ کی وجہ سے ہے۔ شوگر(Suger) اوور ایٹنگ کی وجہ سے ہے۔ تو جتنی بھی بیماریاں ہیں زیادہ تر اوور ایٹنگ کی وجہ سے ہیں۔ اگر ہم اپنی غذا کو کنٹرول کرلیں مقدار کو کم کرلیں تو صحت کا معاملہ آسان ہوجائے گا۔اور اگر اپنی چوائس (Choice) کونبی ﷺ کی چوائس کے مطابق بنانے کی کوشش کریں، تو پھر معاملہ اور آسان ہوجائے گا۔زیادہ کھانا آپﷺکی نظر میں : نبی ﷺ نے فرمایا کہ آدمی کو بھرنے کے لیے سب سے جو بری چیز ملی ہے وہ اس کا پیٹ ہے پس اس کو ضرورت کے درجے میں رکھا جائے۔آپﷺاور صحابہ کا معمول : باقی رہی بات نبی ﷺ کی، حضرات صحابہj کی،اور اللہ والوں کی کہ وہ دودو دن تین تین دن بلکہ کتنے کتنے دن کھانا ہی نہیں کھاتے تھے، تو ہم ایسا نہیں کرسکتے۔ ہم نے جو کرنا ہے اپنی قوت اور جسمانی صلاحیت کے اعتبارسے کرناہے۔