گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
دباغت(کھالوں کو پاک کرنے )کے کام آتا ہے ، ایندھن کے طور پر جلانے کا کام بھی لیا جا سکتا ہے۔ بعض درخت ایسے ہوتے ہیں کہ جن کو جلایا نہیں جا سکتا تو زیتون کا درخت اس کام بھی آسکتا ہے ۔ اور جب اس کی راکھ بن جاتی ہے تو وہ بھی ریشم کے دھونے کے لیے خاص طور سے مفید ہے۔ کہتے ہیں کہ اس درخت کی عمر بہت زیادہ ہوتی ہے، 40 سال کی عمر میں تو یہ پھل دینا شروع کرتا ہے اور اکثر اس کی عمر ایک ہزار سال تک ہوتی ہے۔ تو زیتون کو کھانا بہت طرح سے فائدہ مند ہے۔ (خصائل صفحہ133)کولیسٹرول میں کمی : آج میڈیکل سائنس نے اس کو ثابت کیا کہ زیتون کھانے سے کولیسٹرول کم ہو جا تا ہے۔ جب انسان زیتون استعمال کرتا ہے کھاتا ہے یا پیتا ہے ،کھانا ہی بلکہ زیتون میں پکاتا ہے تو انسان کا کولیسٹرول کم ہوجاتا ہے اور یہ بہت سے لوگوں پر تجربہ کیا گیا۔ وہ لوگ جن کا کولیسٹرول 300تھا، انہوں نے چالیس دن فقط زیتون کھایا پیا ،حتی کہ پراٹھے بھی زیتون میںکھائے،تو اللہ رب العزت کی طرف سے یہ معاملہ ہوا کہ ان کا کولیسٹرول لیول 200سے بھی کم ہوگیا۔ تو زیتون کو استعمال کرنا سنت ہے۔ میرا اپنا بھی ایک چھوٹا سا تجربہ ہوا ہے کچھ دن پہلے مجھے ڈاکٹر نے منع کر دیا کہ جی آپ بیان کرنا بند کر دیںاور دو تین مہینےVoice Restکریں۔اللہ کی شان کچھ دن تو antibiotcکھانا پڑی اس کے بعد زیتون کا تیل نیم گرم کر کے آئے دن کھا لیتا ہوں،کبھی روز کھا لیتا ہوں تو یہ گلاپھر دوبارہ خراب نہیں ہوتا، اور اندر کی Lubrication ہوتی رہتی ہے ۔ تو بہر حال زیتون کے منافع بہت زیادہ ہیں۔ تو زیتون لگانا بھی اور کھانابھی دونوں طرح استعمال کرنا چاہیے۔