گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
دودھ : اب کچھ دودھ کا تذکرہ بھی کر لیتے ہیں۔ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جسے دودھ پلائے اس کو چاہیے کہ و ہ یہ دعا کیا کرے: اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَزِدْنَا مِنْہُ (السنن لابی داؤد) ’’اے اللہ !ہمیں اس میں برکت عطا فرما اور اس میں زیادتی عطا فرما‘‘۔ نبی ﷺ نے فرمایا کہ میں خوب جانتا ہوں کہ کوئی ایسی چیز نہیں جو کھانے اور پینے دونوں کی طرف سے کافی ہوجائے سوائے دودھ کے۔(ابن ماجہ جلد 2صفحہ243)غذائے کامل : حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت خالد حضرت میمونہr کے یہاں نبی کریمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ حضرت میمونہ r ایک برتن میں دودھ لائیں، رسول اکرمﷺ نے اسے نوش فرمایا۔ (شمائل مختصراً صفحہ14) اور ایک حدیث میں نبی ﷺ نے فرمایا کہ شب معراج میں میرے سامنے تین قسم کے پیالے پیش کیے گئے: 1 دودھ کا پیالہ 2 شہد کا پیالہ 3 شراب کا پیالہ میں نے دودھ کا پیالہ لیا اور اسے پیا تو مجھے کہا گیا کہ آپ نے فطرت کو اختیار کیا اور آپ کی امت نے بھی۔ (بخاری جلد2صفحہ840)