گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
سے عورتوں کے اندرجانے کی کوشش کرتے ہیں یہ ان کے لیے جائز نہیں۔ رسول اللہﷺ کی شریعت میں اس کی اجازت نہیں۔ اس لیے انسان کو جہاں بھی بٹھایا جائے وہیں بیٹھ جائے اور وقار کے ساتھ بیٹھے ، اِدھر اُدھر تانک جھانک نہ کرے،سکون کے ساتھ بیٹھے۔بات چیت میں احتیاط : اگر کوئی بات کرنی ہو تو با لکل بات کرے ،موقع محل کے حساب سے اچھی بات کرے ورنہ خاموش رہے، فضول بات نہ کرے۔بڑوں کا ادب : مجلس میں اگر کوئی بڑا بزرگ موجود ہو، کوئی بڑا آدمی موجود ہوتو اس کی رعایت کرے، اس کا ادب کرے۔انتشار سے بچنا : اور اگر آپ کسی دعوت میں گئے جہاں ایسے لوگ موجود ہوں جو اہلِ بدعت میں سے ہیں، یا ایسے لوگ موجود ہوںجو آپ کی مخالفت کرتے ہیں، تو وہاںآپ خاموش رہیں، کسی کے یہاں جاکر اخلاقی طور پر خاموش رہنا مناسب ہے وہاں کوئی ایسی بات نہ ہو کہ کسی کا مذاق یاکوئی پریشانی کا معاملہ ہو ،خاموشی کے ساتھ وقت گزاریں۔کھانے کی مجلس کے آداب : اب انسان مجلس میں بیٹھاہوا ہے تو اس میں چند کھانے کے آداب بھی بتائے۔ مجلس اور جماعت میں کھانے کے آداب کچھ ایسے ہیں کہ اگر مجمع کے اندر مہمانوں میں اہلِ