گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
آپ ﷺ نے ان میں سے ایک مٹھی بھر کر وہ زیورات مجھے عطا فرمائے۔ (شمائل صفحہ 14)کھجور کو ککڑی کے ساتھ ملانے کا ایک فائدہ : کھجور کو ککڑی کے ساتھ ملانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے بدن موٹا ہوتا ہے۔ بدن کو موٹا کرتا ہے، ایک روایت ہے کہ امی عائشہ صدیقہr نے فرمایا کہ میری رخصتی کے وقت میری والدہ نے مجھے چاہا کہ میرا بدن موٹا ہوجائے ،تو مجھے کھجور اور ککڑی کھلائی گئی تاکہ میرا وزن تھوڑا سا بڑ ھ جائے اور میں مناسب حد تک موٹی ہوگئی۔ (ابن ماجہ جلد 2صفحہ244)آپﷺ کے اعلیٰ اخلاق کا ایک نمونہ : ایک موقعے پر حضور پاک ﷺ صحابہ کرامj کے ساتھ کھجوریں نوش فرما رہے تھے تو جو اچھی اچھی کھجوریں تھیں وہ تو پہلے کھائی گئیں، آخر میں جو خراب ردی کھجوریں آگئیں تو آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ مبارک روک لیا۔ کوئی ساتھی ساتھ بیٹھے ہوئے تھے ، کہاکہ اے اللہ کے نبیﷺ! یہ خراب والی مجھے دے دیجیے۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ جس چیز کو میں اپنے لیے پسند نہیں کرتا وہ دوسرے کے لیے کیسے پسند کر لوں۔ سبحان اللہ! (سیرت الشامی جلد7صفحہ 318) اگر آج یہ اخلاق ہمارے اندر آجائیں تو گھروں کے اندر محبتیں پیدا ہو جائیں۔ بعض گھروں میں سنا ہے کہ کوئی چیز آتی ہے تو ان باتوں کا خیال نہیں رکھا جاتا، اور اچھی چیز اپنی طرف کر لی جاتی ہے جبکہ خراب چیز دوسرے کی طرف کر دی جاتی ہے ، یہ نبی ﷺ کی سنت نہیںہے۔