گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
ساتھ سر انجام دیں تو یہ بہت اہم بات ہے۔ اب وہ کوئی ڈاکٹر ہو کوئی نرس ہو یااس Hospitalکے کسی بھی شعبے کا کوئی بھی فرد ہو سب کو جو جوDutyدی گئی ہے یہ اللہ کی طرف سے دی جارہی ہے، اس کو ہم اللہ کی طرف سے سمجھیں۔ اور جو Dutyدی گئی ہے اس کو اگر ہم امانت کے ساتھ انجام دیں گے تو اس امانت کی ادائیگی پہ ان شاء اللہ ہمیں اللہ رب العزت کاقرب ملے گا۔ اور ایک حدیث میں تو یہ بھی نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ کوئی بھی شخص اپنی ڈیوٹی دیانتداری کے ساتھ پورا کرتا ہے اسے صدقہ کا ثواب ملتا ہے۔ اگر کوئی Cashierکیشیئر ہے یا Accountantہے جو بھی سامان آرہا ہے جارہا ہے دیانتداری سے ڈیوٹی دے رہا ہے تو ہرہر چیز لینے دینے پر ہر ہر دفع صدقہ کا ثواب ملے گا۔ یا اسٹور کیپر ہے اس قسم کا جو بھی Out Inہورہا ہے چیزوں کا، پیسوں کا، غرض کسی بھی قسم کے سامان کا اور یہ امانتداری کے ساتھ اپنی Dutyکو پورا کرتا ہے تو ہرInاور Outپر اس کو صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا۔ Hospitalمیں کوئی چیز آئی جیسے سرنج وغیرہ ایک ہزار کی تعداد میں آئی تو اب اس نے رکھ لی اب اس کی Distribtionصحیح ہورہی ہے، اس میں کہیں گڑ بڑ نہیں ہورہی تو اللہ اس کو دیانتداری کا ثواب عطا فرمائیں گے حالانکہ اسنے اپنا تو کچھ نہیں لگایا۔ ہسپتال میں اور بھی بہت ساری چیزیں آتی ہوں گی دوائیاں آتی ہوں گی ، کیش بھی آتا ہوگا تو تمام چیزوں کو صحیح رکھنا اور امانتداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحیح طور پر آگے دے دینا، ایسے لوگوںکو ڈھیروں ثواب اور نیکیوں کا مستحق بنا دیتا ہے۔منافق کی ایک نشانی : اسی طرح حدیث کے اندر منافق کی جو نشانیاں بتائی گئی ہیں ان میں سے ایک خیانت