گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
اسی طرح اگر کوئی کسی میٹھی چیز کاہدیہ کرے تونبی ﷺ نے فرمایا کہ اسے کھا لو ، واپس نہ کرو۔ اوراگر کوئی خوشبو کا ہدیہ کرے تو واپس نہ کرو، اس کو سونگھ لو، لے لو جتنی دینا چاہ رہا ہے،جو بھی ہے اس کو انکار مت کرو۔ میٹھے کو انکار نہ کروالبتہ شوگر والے انکار کرسکتے ہیں۔ (سیرۃ جلد7صفحہ534)ہریسہ : اس کے علاوہ ایک اور کھانا ہے اس کو کہتے ہیں ہریسہ۔ اس کے بارے میں بڑی عجیب بات حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ حضرت جبریل ﷺ نے ہمیں ہریسہ کھلایا جس سے رات کی نماز میں پیٹھ مضبوط ہوتی ہے۔ (مجمع الزوائد جلد5صفحہ41) یعنی دن میں ہریسہ کھائیں رات کو تہجد کی نماز پڑھیں۔ اس سے کیا معنی نکلا کہ ہم اچھے اچھے کھانے کھائیں اور اچھے اچھے کام کریں۔ حضرت امِّ ایوبr فرماتی ہیں کہ میں آپﷺ کے لیے ہریسہ بناتی تھی اور میں دیکھتی کہ آپﷺ اسے بہت پسند کرتے تھے۔ اور ایک صحابی رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺجب پچھنے لگواتے تو آپﷺ کے لیے ہریسہ بنایا جاتا۔ (سیرۃ الشامی جلد7صفحہ302) اسی طرح ایک اور واقعہ تفصیل سے ملتاہے کہ حضرت اسعدبن زرارہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریمﷺکے لیے کبھی کبھی ہریسہ بنا کے بھیجتے رہتے تھے۔ اور عجیب اللہ کی شان کہ جس رات کو ہریسہ آنا ہوتا تھا تو نبی ﷺ اپنے گھر والوں سے یوں پوچھا کرتے تھے: کیا اسعدبن زرارہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی طرف سے کوئی ہریسہ کا برتن آیا ہے؟ تو گھر والے کہتے: جی ہاں! آیا ہے۔ فرماتے: اچھا ٹھیک ہے پھر لے کے آؤ۔ گھر والے کہتے