گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
ہم سب کے لیے کامل نمونہ ہے۔ اگر انسان دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہو تو اس کو چاہیے کہ رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات کو زندگی میں لائے، آپﷺ کے اخلاق، اور عادات کو اپنائے اور اس طرح اپنائے کہ اس کا ظاہر بھی آقا کے مطابق بھی ہو جائے اور باطن بھی نبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ہو جائے۔ حضور پاکﷺ کی زندگی ہر لحاظ سے کامل اور اکمل زندگی ہے۔ سیرت کے عنوان پر امت کے علماء نے بہت کام کیابلکہ چودہ سو سالوں سے ہو رہا ہے اور قیامت تک ہوتا رہے گا۔یہ ایک ایسا سمندر ہے جس کا کنارہ کوئی نہیںہے۔ میرا قائد ہے وہ زندگی پیغام تھا جس کا محمد ﷺ نام تھا جس کا محبت کام تھا جس کا وہ رفتہ رفتہ جس نے قوم کو منزل عطا کر دی کلی آغاز تھا جس کا چمن انجام تھا جس کاایک اٹل حقیقت: جب ہم تاریخ عالم پر نظر ڈالتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ دنیا کے اندر جتنے بھی مشاہیر آئے، کوئی فاتح آئے، کوئی سائنس دان بنا، کسی نے چیزوں کو ایجاد کیا، زندگی میں بڑے بڑے کام کیے لیکن ان تمام کی زندگیوں میں ایک بات کامن (Common) ملتی ہے کہ انہوں نے خود اقرار کیا یا بعد والوں نے کہا کہ اگر اس کو اور زندگی مل جاتی تو یہ اور کام کر لیتا یعنی ادھوری زندگیاں اور حسرتیں لے کے قبر میں چلے گئے۔ مثال کے طور پر نیوٹن (Newton) نے لاز آف نیوٹن (Laws Of Newton) پر اس قدر ٹھوس کام کیا کہ سائنس کی دنیا میں اس کی بہت عرصے تک اس کی وجہ سے عزت ہوتی