گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
گا۔ بدھسٹ لوگوں کو بھی دیکھا ہے بُدھ مت کے لوگوں کو، اور ہندئووں کو بھی دیکھا اور مختلف جگہ بینکاک کے ایئر پورٹ پر کئی لوگوں کو دیکھا۔ جتنے بھی دوسرے مذاہب کے لوگ ہیں یا جتنے بھی دوسرے مذاہب کے پیشوا ہیں، عیسائیوں کے راہب ہیں یا پھر عورتوں میں جن کو ہم نن کہہ دیتے ہیں، راہبہ کہتے ہیں،جتنے بھی ہیں آج بھی اس فحاشی کے دور میں بھی دیکھ لیجیے! ان سب کا لباس کھلا، چوڑا اور موٹا ہوتا ہے۔ جو اِن کے مقتدا ہوتے ہیں ان کا بھی ایسا ہی لباس ہوتا ہے۔ کہیں بھی آپ کو ایسا کوئی ٹائیٹ لباس والا اور بے حیائی والا نہیں ملے گا ،چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو یہ آپ چیک کر لیجیے۔مسلمان باشاہوں کا لباس : اچھا وہیں ترکی میں توپ کاپی میوزیم کے اندر ایک اور چیز ملی۔ وہ کیا چیز تھی؟ وہاں بادشاہوں کے لباس جو سلطنت عثمانیہ کے تھے وہ دیکھے۔ آپ میں سے جو وہاں جا کر دیکھنا چاہے جاکر دیکھ سکتا ہے۔ اس عاجز نے وہاں دیکھے اور جو ساتھی ساتھ موجود تھے ان کووہیں پہ بتایا، اللہ نے دل میں جو ڈالا تھا۔ وہاں کیا تھا ڈسپلے میں؟ بادشاہوں کے لباس تھے ۔مثلاََ یہ تیرویں صدی میں بادشاہ نے پہنا ہواتھا ، یہ چودھویں صدی کے لباس تھے، یہ پندرہویں صدی کے لباس تھے، اگلے شوکیس میں سولہویں صدی کے لباس تھے، اس سے اگلے میں ستارہویں صدی کے تھے، اس سے اگلے میں اٹھارویں صدی کے تھے پھر انیسویں صدی کے شروع کے لباس تھے۔ تو الگ الگ ڈسپلے کیاہواتھا اور ان کے اوپرتاریخیں لکھی ہوئیں تھیں کہ ان ان سالوں میں یہ لباس سلطنتِ عثمانیہ کے مسلمان بادشاہوں نے پہنے۔ میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر یہ بات عرض کر رہا ہوں جو