گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
اَللّٰھُمَّ کَمَا اَطْعَمْتَنَا اَوَّلَہٗ فَاَ طْعِمْنَا اٰخِرَہٗ (المعجم الکبیر للطبرانی) ’’اے اللہ! جس طرح آپ نے اس کا شروع کاحصّہ ہمیں کھلادیا اللہ! آخری حصہ بھی کھلادیں‘‘۔ یعنی تمام سیزن کے لیے دعا کر دی ، شروع سے لیکر آخر تک کی۔ پھر وہ پھل کسی چھوٹے بچے کو دے دیتے۔ اور ایک روایت میںہے کہ حاضرین میں سے جو کوئی چھوٹا بچہ ہوتا تو اسے آپ ﷺدے دیتے۔ ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ کے پاس جب موسم کا پہلا پھل آتا تو آپ یہ دعا پڑھتے: اَللّٰھُمَّ کَمَا اَرَیْتَنَا اَوَّلَہٗ وَ اَرِنَا آخِرَہٗ (مسلم جلد2صفحہ248) ’’اے اللہ! جیسا کہ آپ نے اس کا اول حصہ ہمیں دکھلایا اے اللہ! آخر بھی دکھا دیجیے‘‘۔ ابن ماجہ کی روایت میں ہے کہ نبی ﷺ دعا کرنے کے بعد جو پہلا پھل ہوتا وہ کسی چھوٹے بچے کو دے دیتے ۔(ابن ماجہ جلد 2صفحہ 245) علماء نے لکھا کہ موسم کا پہلا پھل دیکھنے پر یہ دعا کرنا سنت ہے اور یہ قبولیت دعا کا وقت ہے۔ ذرا غور کیجئے گا جب بھی کسی موسم کی سبزی یا پھل پہلی دفعہ گھر آئے انسان اس کو دیکھے تو اس وقت دو چیزیں سنت ہیں! ایک دعا کرنا، اور ایک چھوٹے بچے کو دے دینا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حضور پاکﷺ کی ایک ایک سنت کو شوق اورمحبت سے اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)محبت کی ایک تعریف : علامہ شبلی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ محبت کسے کہتے ہیں ؟ کہتے ہیں کہ محبت اس چیز کو اختیار کرنا ہے جس کو دوست محبوب رکھتا ہے اگرچہ تمہیں نا پسند ہو، اور محبت اس چیز کو مکروہ سمجھنا