گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
عادت تھی تو انس رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے سادہ یعنی کم قیمت والا کھانا زندگی بھر کھایا اور کم قیمت والا کپڑا پہنا۔ تو بازار سے ہر چیز سب سے اچھی خرید کے لانا کبھی کبھی تو ٹھیک ہے لیکن عام مزاج کیا ہونا چاہیے کہ انسان میانہ روی کو اختیار کرے اور درمیانہ سا طرزِ زندگی رکھے۔ ٹھیک ہے کہ اللہ نے نعمتیں دی ہیں۔جائز خواہشات پر کنٹرول : ایک مرتبہ میں نے اپنی امی کو کہا کہ مجھے فلاں گاڑی چاہیے، ابو سے بھی کہا، لیکن ابو نے بالکل منع کردیا۔ اب میں امی کے پاس گیا کہ امی میں نے گاڑی لینی ہے۔ بات بہت پرانی ہے غالباً 90کی ہوگی۔ تو امی نے کہا: بیٹا! رہنے دو جیسے گزارا چل رہا ہے ویسے ہی ٹھیک ہے۔ میں نے کہا: امی! کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جن کے حالات اور وسائل ہم سے بھی کمزور ہیں، لیکن پھر بھی ان کے پاس گاڑیاں ہیں، تو میں نے اگر گاڑی کی بات کرہی دی ہے تو اس میں کوئی ایسی بات نہیں ہے جو ناجائز یاغلط ہو، لہذا آپ ابو سے کہیں کہ وہ مجھے گاڑی لے دیں، میں نے ضد کر دی۔ پھر میں نے یہ بھی کہا کہ دیکھیں بڑے خود ہی کہتے ہیں کہ چادر کے مطابق پاؤں پھیلاؤ تو میں نے چادر سے ہٹ کر بھی سوال نہیں کیا تو الحمدللہ! ہم گاڑی لے سکتے ہیں۔ میں نے ضد کچھ زیادہ ہی کردی۔ بہرحال بچپن کے دن تھے ایسا ہو ہی جاتا ہے۔ بہر حال امی نے ابو سے بات کی تو ابو نے کہا کہ بھئی! بات تو ٹھیک ہے کہ چادر کے مطابق پاؤں پھیلانے چاہئیں، لیکن یہ کہاں لکھا ہے کہ چادر بڑی ہو تو پاؤں بھی پھیلاؤ تو سمٹ کے پیچھے رہو ۔ چادر کے مطابق پاؤں پھیلانا تو چلو ٹھیک ہے لیکن اگر سمٹ کے پیچھے رہو تو اس میں کیا حرج ہے؟ اس وقت خیر بڑا غصہ آیا، سمجھ ہی نہ آئی، بعد میں پتا چلا کر ان کی باتیں ٹھیک تھیں۔ تو نبی ﷺ نے پوری زندگی سادہ کم قیمت والا کھانا کھایا یعنی آپﷺکی کھانے پینے کے