گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
نام نہاد ترقی : شیطان نے انسان کے اوپر جو سب سے پہلا حملہ کیا وہ ان کو بے لباس کروایا۔اور آج بھی شیطان خود اور اپنے چیلوں سمیت، وہ جنات میں سے ہوں یا انسانوں میں سے، انسان کے لباس اتروانے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ شیطان اس کو برہنہ کرنا چاہے گا یا نیم برہنہ کرکے عورتوں کو سڑکوں پر اور گلیوںمیں کھڑا کردیتا ہے۔ اور آج جس چیز کا نام ہم نے تہذیب رکھا، شائستگی رکھا، اور جس چیز کا نام ہم نے ترقی رکھا ہوا ہے، سوائے فحاشی کے اور وہ کچھ بھی نہیں۔ تو شیطان نے ہمارے ماں باپ کے بھی کپڑے اتروائے اور آج وہ ہمارے بھی کپڑے اتروانے کے لیے دن رات زور لگا رہا ہے۔ اور ہمارا پورا میڈیا اس کے لیے تیار ہے کہ انسانوں کے کپڑے اتروائیں، تو یہ کپڑے اتروانا شیطانی کام ہے۔ اور اللہ کا حکم اور اللہ والوں کا کام کیا ہے؟ حیا او ر پاک دامنی کی تعلیم دینا۔ تو شیطان نے انسان کے کمزور پہلوئوں کو بھانپ کر پہلا حملہ انسان کی ستر پوشی پر کیا۔ایمان لانے کے بعد سب سے پہلا فرض : اگر آپ غور کریںتو آپ کو معلوم ہوگاکہ نماز فرض ہے لیکن ستر کو چھپانا یہ نماز سے پہلے فرض ہے۔ ایمان لانے کے بعد جو سب سے پہلا فرض ہے وہ نماز نہیں ہے، ایمان لانے کے بعد جو سب سے پہلا فرض ہے وہ بدن کو چھپانا ہے۔ جس کا بدن کھلا ہے وہ نماز پڑھ ہی نہیں سکتا ،بتائیں کیسے پڑھ سکتا ہے۔ تو ستر پوشی کی اتنی اہمیت ہے کہ نماز بھی اس کے بغیر مکمل نہیں۔ علماء نے لکھا کہ ایمان کے بعد جو سب سے زیادہ ضروری ہے وہ ستر پوشی ہے۔نیا لباس پہننے پر آپﷺ کی دعا : یہ سترپوشی اتنی بڑی نعمت ہے کہ نبی ﷺ کو جب نیا لباس ملتا تو آپ ﷺ یہ دعا مانگا