گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
میں سحری تو سارے کھا لیتے ہیں لیکن جن کو برکت والے کھانے کھانا ہوتے ہیں وہ نبی ﷺ کی باتوں میں سے نکتے نکال لیتے ہیں ، تلاش میں رہتے ہیں کہ آقا ﷺ کا فرمان کیا ہے ۔ وہ سارا سال تہجد میںکچھ کھا لیا کرتے تھے چاہے روزہ رکھنے کا ارادہ ہو چاہے نہ ہو کہ برکت کو کیوں ضائع کریں۔ اللہ والوں کی سوچ بہت اونچی ہوتی ہے اللہ ہمیں ان لوگوں کی قدر کی توفیق عطا فرمائے۔ تو نبی ﷺ نے فرمایا کہ سحری میں برکت ہے، ثرید میں برکت ہے اور جماعت میں برکت ہے۔ (مجمع الزوائد جلد5صفحہ21) آپ ﷺ نے فرمایا کہ ثرید بنا ؤ خواہ پانی سے ہی بناؤ۔ (مجمع الزوائد جلد5صفحہ22) تو بھئی! نبی ﷺ کی خواہش بھی پتا لگ گئی اور حکم بھی پتا لگ گیا،تو اب چاہیے کہ ہم اتباع سنت کی نیت سے ثرید بنا لیا کریں۔ثرید بنانے کا طریقہ : ثرید بنانا بے حد آسان ہے۔ گوشت کے شوربے میںروٹی کے بھیگے ہوئے ٹکروںکو ثرید کہا جاتا ہے،خواہ ٹکروں کو شوربے میں ڈال کر پکایا جائے،یا ایسے ہی ڈال دیا جائے۔ ثرید کے ٹکڑے پیٹ کے لیے مفید ہیں، آسانی سے ہضم ہوجاتے ہیں، نگلنا بھی آسان ہوجاتا ہے، جلدی تیار بھی ہوجاتا ہے۔ لذیذ اور مقوی بھی ہوتا ہے۔جلدی تیار ہونے والی چیزیں : یہ آپ جلدی کے لفظ سے پھر ایک پوائنٹ نوٹ کریں کہ نبی ﷺ کے لیے وہ کھانے بنائے جاتے تھے جو جلدی تیار ہو جاتے تھے ،پانچ پانچ گھنٹے کھانے کو نہیں لگائے جاتے تھے کہ کھانے پکانے میں گھنٹوں کچن میں لگے ہوتے ہیں۔ تو بھئی! ایسا کھانا جو جلدی تیار ہو جائے۔ لیکن اس سے آج کل کی فاسٹ فوڈ مرا دنہیں ہے، اس کی بات نہیں ہورہی بلکہ بات یہاں سنت کے مطابق سادہ کھانوں کی ہورہی ہے۔ یہ جو نئی قسم کے کھانے ہیں