گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
رہی لیکن پھر بھی لوگوں نے کہا کہ نیوٹن کو کچھ اور مہلت مل جاتی تو مزید چیزیں دریافت ہوتیں۔ اور آئن سٹائن (Einstein )کی تو یورپ میں بے پنا ہ عزت ہے اور اس نے بھی ایسی تھیوری پیش کی جس کی وجہ سے آج انسان چاند پہ قدم رکھ رہا ہے۔ اس کے بارے میں بھی یہی کہاگیا کہ اس کو اگر اور وقت ملتا تو مزید بھی راز کھولتا ۔تیمور لنگ ایک بادشاہ کا نام ہے جس کا مزار سمر قند میں ہے ، چونکہ اس نے بہت سی جگہوں اور ملکوں کو فتح کیا اس لیے اسے فاتح عالم بھی کہا جاتا ہے اور یہی لفظ اس کے مزار پر بھی لکھا ہوا ہے ، لیکن اس کے مرنے کے بعد بھی یہی کہا گیاکہ اگر اس کو اور موقع مل جاتاتو اور بھی دنیا کے علاقے فتح کر لیتا۔ شیکسپئر (Shakespeare) نے اپنی زبان میں کتابیں لکھیں اور اپنی زبان کے حساب سے بہت کچھ لکھا ،لیکن اس کے مرنے کے بعد بھی یہ کہا گیاکہ دیکھو! اس کو اور زندگی مل جاتی تو یہ اور کام کرتا۔ مطلب یہ کہ تمام مشاہیرِ عالم کی زندگیاں نامکمل ہیں ادھوری ہیں مشن پورا نہیں کر سکے ۔صرف ایک ہستی : تاریخِ عالم میں ایک ہی ہستی آپ کو ملے گی جس نے اپنی زندگی کے مقصد کو پورا کیا، وہ صرف رسول اللہ ﷺ کی مبارک ہستی ہے کہ جنہوں نے اپنی آمد کے مقصد کو پورا کیا اور رات کے اندھیرے میں نہیں ،دن کے اُجالے میں، جنگل کے ویرانے میں نہیں ،سوا لاکھ صحابہ کرامj کی موجودگی میں۔ اور پھر نبی ﷺ نے سب سے پوچھا کہ کیا میں نے اللہ کا پیغام تم تک پہنچا دیا؟ تو صحابہj نے یک زبان ہو کر عرض کیا: اللہ کے نبیﷺ! پہنچا ہی نہیں دیا بلکہ پہنچانے کا حق ادا کر دیا۔ پھر اللہ کے نبی حضورِ پاک ﷺ نے آسمان کی طرف انگلی اٹھا کر اللہ تعالیٰ سے عرض کی: اے اللہ! تو گواہ رہنا ۔اللہ! تو گواہ رہنا۔ تو