گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
کامیابی ہے۔ کسی کہنے والے نے کہا: نسبت مصطفی بھی عجب چیز ہے جسکو نسبت نہیں اسکی عزت نہیں یعنی ہماری عزت ہی فقط نبی ﷺ کے ساتھ نسبت سے ہے۔ خود خدا نے نبیﷺ سے یہ فرما دیا: اے نبیﷺ! جو تمہارا نہیں وہ ہمارا نہیں۔سنتوں کو بیان کرنے کا مقصد : نبیﷺ کی سنتوں کو بیان کرنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ نبی ﷺ کی محبت ہمیں مل جائے۔ اور نبی ﷺ کی محبت کے حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ نبی ﷺ کے طریقوں پر عمل کرے۔ جو انسان نبی ﷺ کے طریقوں پر عمل کرتا ہے اس کے اندر نبی ﷺ کی محبت بڑھتی چلی جاتی ہے۔ قرآن میں فرمایا: فَاتَّبِعُوْنِیْ ’’تم میری اتباع کرو‘‘۔ اتباع کسے کہتے ہیں؟ اتباع کو سمجھ لیجیے۔ اتباع کہتے ہیں کہ انسان حکم کی تعمیل کرے مجبوری سے نہیں بلکہ رغبت اور شوق کے ساتھ ہو۔ یہ اس وقت ہو سکتا ہے جب اتباع کرنے والے کو اپنے متبوع کی مکمل محبت حاصل ہو، یعنی امتی کو حضور ﷺ کی کامل محبت حاصل ہو، جب یہ محبت حاصل ہوگی تواس کے بعد اتباع کرنا Automatically آسان ہوجائے گا اور عمل کرنا بھی آسان ہو جائے گا۔ جیسے گائے کا بچہ یا اونٹنی کا بچہ ، جہاں اونٹنی جاتی ہے بس وہیں جاتا ہے،اونٹنی تیز چلے گی تو تیز چلے گا، اونٹنی رک جائے گی