گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
کے لیے دعائے مغفرت و رحمت کرتے رہتے ہیں، اور جس نے شام کوعیادت کی تو صبح تک ستر ہزار فرشتے اس کے لیے دعائے مغفرت و رحمت کرتے رہتے ہیں۔ (مشکٰوۃ حدیث نمبر1464،ترمذی ،ابوداؤد)نیت کا ٹھیک رکھنا لازم ہے : اب صبح آئےDuty joinکی اُس وقت ایک Roundلگایا اور ایک جاتے ہوئے لگایا تو چوبیس گھنٹے آپ دعاؤں میں ہیں لیکن نیت ٹھیک رکھنا پڑے گی کہ ہم خدمت خلق کی نیت کریں۔عیادت سے جنت : ایک حدیث میں آتا ہے کہ جب کوئی بیمار کی عیادت کرتا ہے تو ایک پکارنے والا آسمان سے ندا دیتا ہے کہ تیرے لیے دنیا اور آخرت کی بھلائی ہو، اور تیر ا اس کی عیادت کے لیے چل کے آنا مبارک ہو، اور تونے جنت میں ایک بڑا مقام حاصل کرلیا۔ (مشکٰوۃ حدیث نمبر 1489،ابن ماجہ) اور اگر کوئی گاڑی میں جائے گا تو ان شاء اللہ اُسے بھی ثواب مل جائے گا۔ اور ایک حدیث میں آتا ہے: جب کوئی آدمی کسی کی عیادت کے لیے گیا جتنی دیر تک وہ عیادت کرنے کی جگہ پر رہتا ہے وہ اللہ رب العزت کی رحمت کے دریا میں ہوتا ہے۔ (مشکٰوۃ حدیث نمبر 1495،رواہ ابن مالک واحمد) اور ایک حدیث میں آتا ہے نبیﷺ نے فرمایا کہ ’’بھوکے کو کھانا کھلاؤ، بیمار کی عیادت کرو اور قیدی کو دشمنوں سے چھڑاؤ۔ اور خود نبیﷺ اس کا خوب اہتمام فرماتے تھے اور اس کی لوگوں کو ترغیب بھی دیتے تھے۔ اب اس کے اندر انتہا دیکھیے! کیسی عجیب