گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
ہے جاتے ہوئے دعائیں دیتا ہوا جائے ۔ (شمائل کبریٰ،جلد1،صفحہ163المیزان)فقہی مسائل : اب اس بارے میں چند فقہی مسائل بھی سمجھ لیجیے!یہ احادیث سے لیے گئے ہیں۔ کھانے کے لیے جب ہاتھ دھوئیں توہاتھ دھونے کے بعدپونچھنے نہیں چاہئیں،گیلے ہاتھوں سے کھانا کھانا چاہیے۔ کھاناکھانے کے بعد جب ہاتھ دھوئیں تو کپڑے سے یا تولیے سے پونچھنا درست ہے۔ اور دونوں ہاتھ گٹوں تک دھونا سنت ہے۔ صرف خالی انگلیاں دھولینا یا ذراسا پانی ڈال لینا ٹھیک نہیں ۔ دونوںہاتھوںکو انسان گٹوں تک دھوئے۔ کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کے ساتھ کلی کرنا یا منہ دھونا سنت نہیں۔ اور بعد میں ہاتھ دھونا سنت ہے، ہاں اگر کوئی کلی کرے تو گنجائش ہے لیکن کلی کو سنت سمجھ کے نہ کرے۔اور کھانا کھانے کے لیے دونوں ہاتھوں کا دھونا سنت ہے،ایک ہاتھ کو دھونے سے سنت ادا نہیں ہوگی۔ (شامی جلد5صفحہ216،نفع المفتی صفحہ108) اور روٹی کو بیچ سے کھانا اور کنارے چھوڑ دینا ٹھیک نہیں ہے۔ (نصاب الاحتساب صفحہ148) روٹی کوصحیح طریقے سے پورا کھائے۔ بعض لوگ درمیان سے کھا لیتے ہیں ،سائیڈیں چھوڑ دیتے ہیںتو یہ مناسب نہیں، ہاں اگر کوئی عذرہوتو بات کچھ اور ہے۔اور فرمایا کہ دستر خوان پر جب روٹی آجائے تو شروع کر دیں سالن کا انتظار نہ کریں۔ (شامی جلد5صفحہ216) کیونکہ حدیث میں ہے کہ روٹی کا اکرام کرے۔اسی طرح ایک حدیث میںآتا ہے کہ کھانے کی ابتدا اور انتہا نمکین اشیا سے ہو۔ (شامی جلد5صفحہ216) اگر ایسااہتمام ہو جائے تو اچھی بات ہے۔ اور گرم گرم کھانا جس سے انسان کا منہ جلنے لگے مکروہ ہے۔ (بحر جلد8صفحہ184)