گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
مقدس اور اتنی اعلیٰ جگہ ہے کہ یہاںاگر میاں بیوی بھی ہیں تو ایک دوسرے کے ستر کو نہ دیکھیں اور شیطان کیا چاہتا ہے کہ ان کے ستر کھلوائے۔ یہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا: ﴿ یَنْزِعُ عَنْھُمَا لِبَاسَھُمَا﴾ شیطان نے کوشش کی کہ لباس اتروائے۔انسان پر شیطان کا سب سے پہلا وار : انسان کے اوپر جو سب سے پہلا شیطان کاوار ہوا ،وہ انسان کو بے لباس کر ناتھا اور اس نے کروایا۔ قرآن مجید میں آتا ہے: ﴿کَمَا اَخْرَجَ اَبَوَیْکُمْ مِّنَ الْجَنَّۃِ یَنْزِعُ عَنْہُمَا لِبَاسَہُمَا﴾ جیساکہ اس نے تمھارے ماں باپ کو جنت سے نکلوا دیا اوران سے ان کے لباس اُتروائے تاکہ ان دونوں کو ان کی شرم گاہیں دکھلائے۔ یہاں ایک باریک سی بات سمجھنے کی ہے وہ یہ کہ جب پروردگار عالم کو یہ اچھا نہیں لگتا کہ میاں بیوی آپس میں ایک دوسرے کے جسم کو دیکھیں تو یہ کیسے برداشت کریں گے کہ کوئی نا محرم دوسرے کے جسم کو دیکھے، یہ کیسے ہو سکتا ہے؟حضورِ پاکﷺ کی حیا : حضرت عائشہ صدّیقہr نے بھی بتایا کہ نبی ﷺ نے ازواجِ مطہرات کے جسم کو نہیں دیکھا۔ زندگی گزاری اور ازدواجی حقوق سب اداکیے۔ جو شریف لوگ ہوتے ہیں وہ جسم کو مکمل طور سے خالی رکھنا پسند نہیں کرتے۔