گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
انگور : اسی طرح انگور کے بارے میں نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کی خدمت میں طائف کے انگو رہدیتا پیش کیے گئے، آپ ﷺ نے مجھے بلایا اور کہاکہ یہ خوشہ لے جائو اور اپنی والدہ کو دے دو۔ فرماتے ہیں کہ میں چھوٹا تھا میں نے پورا خود ہی کھا لیا۔ چند دنوں کے بعد نبی ﷺ نے مجھ سے پوچھا کہ بھئی! وہ انگور کا کیا کیا؟ کیا اپنی امی کو دے دیئے تھے؟ میں نے کہا نہیں۔ تو نبی ﷺ نے مجھے فرمایا: غدر یعنی دھوکا دینے والا۔ مذاق سے فرمایا کہ دیکھو تم نے کیا کیا ۔ حضرت عبد اللہ بن عباسi فرماتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ خوشے سے انگور کھا رہے تھے۔ (سیرت صفحہ319) اور ایک حدیث میں آتا ہے کہ میوے میں انگور اور خربوزہ آپﷺ کو بہت مرغوب تھے۔ (ابن سنی،سیرت جلد 7صفحہ319) ایک حدیث میں آتا ہے کہ انگو ر بہترین پھل ہے۔ اور ایک ضعیف حدیث میں آتا ہے کہ انگو ر روٹی سے کھانا آپ سے منقول ہے۔ (مواہب جلد 4صفحہ337)کشمش : علاوہ ازیں کشمش کھانا بھی نبیﷺ سے ثابت ہے۔ حضرت انس بن ثابت رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ذکر کیا ہے کہ آپﷺ سعدبن عبادہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے گھر میں آئے اور انہوں نے کشمش پیش کی اور آپﷺ نے کشمش کو نوش فرمایا اورفارغ ہونے کے بعد ان کو دعا دی: اَکَلَ طَعَامَکُمُ الْاَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَیْکُمُ الْمَلاَئِکَۃُ وَ اَفْطَرَ عِنْدَکُمُ الصَّائِمُوْنَ (مسند احمدِسیرت الشامی صفحہ320)