گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
نیت کیا ہو ؟ لیکن نیت ہمیں خدمت خلق کی کرنی پڑے گی۔ ماہانہ جو پیسے ملتے ہیں وہ تو مل ہی جائیں گے اس کی طرف توجہ نہ ہو۔ توجہ یہ ہونی چاہیے کہ ہم انسان نیت کی خدمت کررہے ہیں اور سنتوں کا خیال رکھیں۔مریض کےلیےعبادت کرنا آسان بنایئے ! کوئی مریض نماز پڑھنا چاہتا ہے تو اس کے لیے اہتمام کریں۔ اُس کو یہ مسئلہ نہ بتائیں کہ دین میں یہ آسانی ہے کہ نمازیں چھوڑ دو۔ نہیں، دین میں آسانی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ نمازیں چھوڑ دو۔ آسانی کا مطلب یہ ہے کہ کھڑے ہو کرنہیں پڑھ سکتے بیٹھ کر پڑھ لو، بیٹھ کر نہیں پڑھ سکتے تو لیٹ کر پڑھ لو، وضو نہیں کرسکتے تیمم کرلو۔ اگر کوئی نماز پڑھنا چاہے تو کوشش کریں کہ اُس کی مدد کریں۔ کپڑے اُتارنے، پہنانے ہیں تو بھی سیدھی طرف سے پہنائیں سنت کا ثواب لیں اُلٹی طرف سے اُتار کے سنت کا ثواب لیں۔پاکی ناپاکی کا خیال رکھیں : اسی طرح پاکی ناپاکی کا خیال رکھیں۔ خون ناپاک ہے، پیشاب ناپاک ہے۔ اپنے لباس ، اپنے جسم کا، اپنے ہاتھوں کا بھی خیال رکھیں اور اُس مریض کے بارے میں بھی، انہی چیزوں کا خیال رکھیں۔ جتنا ان چیزوں کا ہم خیال رکھیں گے اتنا ہی ہمیں عبادت کا ثواب ملتا جائے گا۔باوضو رہنے کا اہتمام : باوضو رہنے کی کوشش کریں۔باوضو رہنے کے بارے میں چند باتیں سب کے لیے