گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
زینت دینا ہوتا ہے ایک دوسرے کو زینت دیں۔ تو جب میاں بیوی اس پر عمل کر لیں گے، اورایک دوسرے کے لیے لباس بن جائیں گے تواللہ تعالیٰ ان دونوںکو محبتیں عطا فرما دیں گے۔بھوک اور خوف کا لباس : اس کے علاوہ ایک اور چیز کو بھی قرآن پاک میں لباس کے ساتھ تشبیہ دی گئی چودھویں سپارے میں۔ وہ کیا؟ فرمایا کہ ہم نے ان کو بھوک اور خوف کا لباس پہنا دیا: ﴿ضَرَبَ اللہُ مَثَلًاقَرْیَۃً کَانَتْ اٰمِنَۃً مُّطْمَئِنَّۃً یَأْتِیْھَا رِزْقُھَا رَغَدًا مِّنْ کُلِّ مَکَانٍ فَکَفَرَتْ بِاَنْعُمِ اللہِ فَاذَاقَھَا اللہُ لِبَاسَ الْجُوْعِ وَالْخَوْفِ بِمَا کَانُوْا یَصْنَعُوْنَ﴾ (النحل:112) کہ اللہ تعالیٰ ایک بستی کی مثال بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ہر نعمت دی، ان کے پاس امن بھی تھا اور اطمینان بھی تھا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی نا شکری کی۔ اس ناشکری کے بدلے میں ﴿فَاذَاقَھَا اللہُ لِبَاسَ الْجُوْعِ وَالْخَوْفِ﴾ اللہ تعالیٰ نے ان نا فرمانوں کو بھوک اور خوف کا لباس پہنا دیا۔ اگر ہم اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کریں گے آج بھی ہمیں اللہ تعالیٰ بھوک اور خوف کا لباس پہنا سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح لباس پہننے کی توفیق عطا فرمائیں۔ ان شاء اللہ ا لعزیز اگلے جمعے سے لباس کے بارے میں مزید تفصیلات آئیں گی۔ ان میں سے صرف ایک بات عرض کر دیتا ہوں کہ لباس میںحضور پاک ﷺ کوکُرتا پسند تھا۔ باقی تفصیلات ان شاء اللہ آئیں گی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں