گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
ہے کہ آپ کو اندازہ ہے کہ اس کا یہاںمیرے پاس آنا اسکے لیے تکلیف کا ذریعہ بنے گا۔ یہ تو آپ کی خواہش ہے کہ وہ میرے گھر آئے اور میں اسکو کھانا کھلائوں، لیکن خدمت کسے کہتے ہیں؟ یہ بات آج تک ہمیں سمجھ نہیں آئی۔خدمت کسے کہتے ہیں ؟ ہم سمجھتے ہیں کہ اپنی خواہش کو پورا کرنا ہی خدمت ہے۔ ہم کیاسمجھتے ہیں کہ جو میں نے سوچا،جو میرے دل میں آیا، یہی خدمت ہے۔ یہ با لکل خدمت نہیں ہے۔ خدمت کیا ہے؟ خدمت کا مطلب ہے راحت رسانی ،خدمت کا مطلب ہے دوسرے کو راحت دینا۔ اگر دوسرے کو نہ آنے میں راحت ہو جیسے بعض لوگ مصروف ہوتے ہیں مثلاً علماء ہیں، یادین کا کام کرنے والے ہیں تو ان کی مصروفیت کو سامنے رکھا جائے۔ یا بعض اوقات لوگوں کے مزاج نہیں ملتے تو ایسے آدمی جن کامعلوم ہے کہ مزاج نہیں ملتے تو بھئی! ایسا کر لیا جائے کہ خود پکا کے ان کے گھر بھجوا دیں۔دعوت کا مقصد : اور دعوت کا مقصد کیا ہوا؟اصل چیز تو نیت ہوتی ہے۔ ہم نے دعوت گھر میں کرنی ہے، لوگوں کو بلانا ہے۔ اگر ہم نے سنت کی نیت کی، رشتہ داری جوڑنے کی نیت کی، نیک لوگوں کو کھانا کھلانے کی نیت کی، مسلمان کی زیارت کی نیت کی، ملاقات کی نیت کی، تو یہ تمام چیزیں ثواب کا ذریعہ ہیں۔ لیکن اگر اس کے علاوہ کوئی اور بات ہو کہ دعوت کا مقصد فخر ظاہر کرنا، نام و نمود ہو، ریاکاری ہو یا جو آج کل غیر مسلم تہوار ہم مناتے ہیں اس کی نسبت سے دعوت ہو تو یہ تمام دعوتیں خلاف سنت ہیں اور گناہ ہیں، کہ اپنا مال دکھانا یااپنی