گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
انجیر : اسی طرح انجیر نبی ﷺ کو پسند تھی۔ ابو ذغفاری رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ کو انجیر ایک طبق میںہدیتاً پیش کیے گئے، اور آپ ﷺ نے اپنے صحابہj سے فرمایا کہ کھائو اگر میں کہتا کہ جنت میں سے کوئی میوہ اتارا گیا ہے تو انجیر کے متعلق کہتا۔ اور یہ فرمایا کہ یہ بواسیر کے لیے نافع ہے۔ قبض اور پائلز کی بواسیر کے لیے بہت مفید ہے ۔ (ابن سنی،ابو نعیم ،سیرت جلد7صفحہ 319)ذاتی تجربہ : میرا اپنا انجیر کا بھی تجربہ رہا کہ مجھے ذاتی طور پر قبض آٹھ، دس دن تک رہتی تھی۔ سات دن ،چھ دن تو معمولی بات تھی۔ بہت علاج کرائے ایلو پیتھک، ہومیوپیتھک بھی اور حکمت کے بھی اور جو گھریلو ٹوٹکے ہوتے ہیں سارے کیے چند دنوں کے لیے وقتی طور پہ فائدہ ہوتا لیکن اس کے بعد معاملہ پھر گھوم پھر کے ادھر ہی آجاتا ، حتی کہ اس قبض کے لیے میں نے ایک مائنرسا آپریشن کروایا اوراللہ کی شان وہ ری ایکشن کر گیا ، اور میرا پروسیٹریٹ بڑھ گیا۔ اب ڈاکٹر کے پاس دکھانے گیا، الٹرا سائونڈ ہوا تو انہوں نے کہا کہ اس عمر میں پروسیٹریٹ انسان کا بڑھ ہی نہیں سکتا یہ تمہاری رپورٹ ہی نہیںہے۔ میں نے کہا: جناب! یہ میری رپورٹ ہے۔ اور بعض اوقات تو ساری ساری رات مجھے واش روم میں بیٹھنا پڑتا تھا۔ ایک دفعہ ایسا ہوا کہ ساڑھے چار پانچ گھنٹے واش روم میں بیٹھا رہا اور اس دوران مستقل پیشاب ہی آتا رہا۔ بہر حال بہت علاج کرائے اور تقریباتین مہینے گھر پہ رہا پھر جاکے کہیں طبیعت بہتر ہوئی ، اور الحمد للہ! ٹھیک ہوا۔ لیکن