گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
درست نہیں۔ اب اس کی مثال یوں سمجھیں کہ آپ کسی ایسی جگہ گئے کہ وہاں گانا بجانا ہے، میوزک چل رہا ہے، اب شریعت محمدی ﷺکے مطابق وہاں جانا درست نہیں۔ نبی ﷺ کبھی کسی ایسی دعوت میں نہیں گئے جہاں گانے باجے تھے۔ حضرات صحابہ کرامj گانے بجانے والی محفلوں میں نہیں جایا کرتے تھے، یاایسی جگہ جہاں تصویریں خوب لگی ہوئی ہوں وہاں جانے سے بھی بچیں۔ اوراسی طرح کہیں پہ Mix Gathering ہو وہاںپہ بھی جانے سے انسان بچے۔Mix Gathering کے بارے میں تفصیلات ان شاء اللہ عنقریب آئیں گی لیکن ابھی ایک دو باتیںمختصر سی سن لیجئے!قرآنی واقعہ : حضرت موسیٰ ﷺ جب مدین پہنچے تو ایک کنویںپہ لوگوں کا ہجوم دیکھا۔ لوگ اپنے جانوروں کو پانی پلارہے تھے اور ایک طرف دو لڑکیاں اپنی بکریوں کولے کر الگ تھلگ کھڑی تھیں۔ جب لوگ چلے گئے تو بعد میں انہوں نے پانی پلایا تو سیدنا موسی ﷺ نے پوچھا کہ بھئی! تم نے پہلے پانی کیوں نہیں پلایا؟ اب تو بچا کچھا پانی ہے پہلے تو اچھا خاصاخوب پانی تھا۔ قرآن مجید کے اندر سورۃ القصص میں ان دونوں لڑکیوں نے جواب دیا۔ ﴿قَالَتَا لَا نَسْقِیْ حَتّٰی یُصْدِرَ الرِّعَآءُ﴾ (القصص:23) ان دونوں نے کہا کہ ہم چرواہوں کے چلے جانے تک پانی نہیں پلاتیں۔ اس سے کیا معلوم ہوا کہ شریف گھرانے کی عورتیں عام مردوں کے ساتھ آزادانہ اختلاط کو گوارہ نہیں کرتیں، اور یہ نبی ﷺ کی شریعت سے پہلے کی بات ہے۔ اور ہماری شریعت میں تو وضاحت کے ساتھ اس کی تردید کر دی گئی کہ Mix Gathering اللہ