گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
کم کھانے کے چند مزید فائدے : اب بہت مزید اختصار کے ساتھ چندبھوک کے بڑے فائدے نقل کیے جاتے ہیں جو علماء نے لکھے ہیں۔ تفسیریں تو اس کی بہت ہیں، بہت کتابیں بھی لکھی ہوئی ہیں لیکن مختصر کرکے عرض کررہا ہوں۔پہلا فائدہ :تو یہ ہے کہ دل میں صفائی حاصل ہوتی ہے، باطن کی بصیرت حاصل ہوتی ہے یہ پیٹ بھرے کو نہیں ملتی۔دوسرا فائدہ : یہ کہ دل نرم ہوتا ہے۔ مناجات میں مزہ آتا ہے۔ تہجد میں رونے کا دل کرتا ہے۔تیسرا فائدہ : یہ کہ نفس قابو میں آجاتا ہے، مغلوب ہوجاتا ہے۔چوتھافائدہ : دنیا اور آخرت کی تکلیفوں کا استحضار رہتا ہے(یعنی سامنے رہتی ہیں) کسی پیٹ بھرے کو دنیا میں بھوکے کی تکلیف کا احساس نہیں ہوسکتا ۔اسے لگتا ہے سار ے لوگوں کے ہی پیٹ بھرے ہوئے ہیں ۔پانچواں فائدہ :یہ کہ تمام شہوتیں اور خواہشات کمزور پڑجاتی ہیں اور جب پیٹ میں بھوک ہو تو انسان مستیاں نہیں کرسکتا کہ ’’کرو بات ساری رات‘‘ یہ ممکن نہیں۔ پھر انسان اللہ کی نافرمانیوں میں زیادہ آگے نہیں جاسکتا۔ بچ جائے گا رک جائے گا ۔ حرام اور ناجائز آشنائیاں تعلقات چھوڑدے گا۔ علماء نے یہ باتیں لکھی ہیں جوچاہے کرکے دیکھ لے۔ پیٹ بھر کے کھانے کے نقصانات: حضرت ابو سلیمان دارانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جنہوں نے ہمیشہ پیٹ بھر کر کھانا کھایا