گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
کیفیّت عطا فرما دیتے ہیں۔ ایک رونق عطا فرما دیتے ہیں۔ حضرت جی فرماتے ہیں کہ مجھے ایک ڈاکٹر ملا وہ کہنے لگا کہ دینِ اسلام نے کہاہے کہ صلحاء کے چہرے پر نور ہو تا ہے۔ میں نے کہا کہ بالکل پکّی بات ہے۔ کہنے لگا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ نور کیسے ہو تا ہے؟ پھر کہنے لگا کہ میں ایک ڈاکٹر ہوں اور میں نے یہاں امریکہ سے میڈیکل کی ڈگری لی ہے اور ریسرچ کی ہے ۔اور میری ریسرچ یہ کہتی ہے کہ اصل میں یہ لوگ لمبے لمبے سجدے کرتے ہیں اور ان لمبے سجدوں کی وجہ سے انکے چہرے، دماغ میں اور اوپر باقی اعضا میں خون وافر مقدار میں چلا جاتا ہے اسکی وجہ سے انکے چہرے دوسروں کی بنسبت زیادہ تازہ نظر آتے ہیں۔ بڑھاپے میں بھی پرُ رونق چہرہ لگتا ہے ۔ اس کے بعد وہ ہنسا اور کہنے لگا کہ ایک بات آپ کو اور بتاؤں؟ ہاں بھئی! بتاؤ کہنے لگا کہ اگر عورتوں کو پتا چل جائے کہ لمبے سجدے کرنے سے ہمارے چہرے کتنے تازہ نظر آئیں گے تو یہ بیچاریاں کئی کئی گھنٹے روزانہ سجدے میں ہی گزار دیں اور کریموں سے ان کی جان چھوٹ جائے ۔سِرکے کا استعمال سنّت بھی صحت بھی : حضرت جی فرماتے ہیں کہ حضرت نے ایک مرتبہ نیویارک ٹائمز میں پڑھا اس میں تین کالم کی ایک خبر لگی ہوئی تھی کہ سرکہ استعمال کر کے اپنی اضافی چربی کو ختم کر لیں (Burn your Extra Fat with the use of vinegar) سرکہ استعمال کر کے اپنی اضافی چربی کو ختم کر لیں۔ فرماتے ہیں کہ مجھے حیرت ہوئی کہ سرکہ استعمال کرنا تو حضور پاک ﷺ کی سنّت ہے اور نبی پاک ﷺ کے دور میں کوئی دعوت ایسی نہیں ہوتی تھی کہ جس میں سرکہ موجود نہ ہو۔ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس گھر میں سرکہ موجود ہو تا ہے اس گھر میں سالن موجود ہوتا ہے یعنی سرکہ ایک سالن بتایا۔ حضرت