گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
بد ترین دعوت : بعض دعوتیں ایسی ہوتی ہیں جس میں صرف امیر لوگ ہی آتے ہیں۔ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایاکہ سب سے بد ترین دعوت وہ ہے جس میں مال داروں کو بلایا جائے اور غریبوں کو محروم رکھا جائے۔ (شمائل کبریٰ،جلد1،صفحہ158المیزان) اب رشتہ داروں میں ولیمہ یا کوئی اور دعوت ہے،جس میں چُن چُن کے امیروں کو بلا لیا جائے یا جن سے اپنا کام اور مقصد نکلتا ہو ان کو بلا لیا جائے اور جو خاندان کے غریب ہیں ان کو نہ بلایا جائے تو یہ نبی ﷺ کے نزدیک بدترین دعوتیں ہیں۔عزیزو اقارب کا زیادہ خیال کرنا : جب انسان دعوت کرے تو اس میں کئی طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔ کہیں عزیز و اقارب کی دعوت ہوتی ہے اور بعض دفعہ دوستوں کی دعوت ہوتی ہے۔ تو فرمایا کہ جب عزیزواقارب کو بلائو تو ان کو زیادہ عزت واحترام دو کہ اللہ نے ان کے ساتھ تمھارا ایک رشتہ جوڑا ہے، اور ان کے ساتھ صلہ رحمی کا بھی حکم ہے، تو ان کا زیادہ خیال رکھو۔ (شمائل کبریٰ،جلد1،صفحہ158)مہمان کی آسانی کو دیکھنا : اسی طرح جب کسی کو دعوت دینی ہو ،اب جس کو دعوت دی جا رہی ہے اس کا بھی خیال رکھا جائے۔ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ کسی کو دعوت میں آنے کی دشواری محسوس ہورہی ہوتی ہے تو اسکو نہ بلایا جائے۔ (شمائل کبریٰ،جلد1،صفحہ158) کوئی آدمی بیمار ہے، کوئی تکلیف میں ہے یا کوئی خاص ایسے حالات وکیفیات میں