گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
کی جماعت کو حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ بلاتے تھے۔ دس آدمیوں کو بلاتے وہ کھانا کھالیتے پھر دس کواور بلاتے۔ فرماتے ہیں کہ میں دس دس کو بلاتا رہا ،چنانچہ سب نے سیر ہو کر کھایا اوروہ ٹوٹل 80آدمی تھے۔ (ابن ماجہ جلد2صفحہ247) یہ آپﷺ کا معجزہ ہے کہ اتنی کم مقدارمیں کھانا ہونے کے باوجود 80افرادنے کھالیا اور کئی دفعہ ایسے واقعات پیش آئے ۔گھیا : حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ کو سبزیوں میں گھیا بہت پسند تھا۔ (ابن ماجہ جلد2صفحہ240) حضرت جابر بن طالب رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ میں آپﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو کدو رکھا ہوا تھا۔ میں نے پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ آپﷺ نے ارشاد فرمایا: یہ لوکی ہے اس سے سالن میں اضافہ کیا جائیگا۔ اور ایک روایت میں ہے کہ لوکی کے ٹکڑے کٹے ہوئے رکھے تھے۔ (سیرۃابن ماجہ جلد2صفحہ240)لوکی کے فوائد : نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تم پر لوکی لازم ہے، یہ دماغ کو قوی کرتی ہے۔ اور ایک روایت میں ہے لوکی کھاؤ اگر اس سے زیادہ نفع دینے والا کوئی درخت ہوتا تو اللہ تعالیٰٰ یونس ﷺ کے دور میں اسی کو اگاتے، اگر تم میں کوئی شوربہ بنائے تو اس میں لوکی کا اضافہ کرے یہ عقل اوردماغ کو قوی کرتی ہے۔ (شرح مواہب جلد4صفحہ333) ایک حدیث میں ہے حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں اور یہ خادمِ رسولﷺ بھی ہیں کہ نبی ﷺ لوکی بہت کھاتے تھے اور فرماتے تھے: یہ دماغ کو تیز کرتی ہے اورعقل میں اضافہ کرتی ہے۔ (سیرۃ جلد7صفحہ331)