گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
انار : اسی طرح انار کے متعلق مسند ابن حبان میں یہ روایت ہے کہ عرفہ کے دن آپ ﷺ کی خدمت میں انار بھیجا گیا اور آپ نے حج کے موقع پر انار کھایا۔ (سیرت ،مواہب لدنیہ صفحہ 340) حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کا ایک قول ہے کہ انار کھایا کرو اس میں معدے کی صفائی ہے ۔ (مجمع5 / 48) اسی طرح کچھ چٹ پٹی بات بھی ہو جائے یہ تو میوو ں کی باتیں تھیں ۔ ہمارے یہاں ایک چیز ہوتی ہے اس کو بھی نبی ﷺ نے پسند فرمایا۔سونٹھ : یہ ہندوستان، پاکستان کی ایک چیز ہے۔ ایک صحابی فرماتے کہ نبی کریمﷺ کی خدمت اقدس میں ہندوستان کے ایک راجہ نے ایک گھڑا بھیجا جس کے اندر سونٹھ تھی، آپ ﷺ نے اس میں سے ہر ایک کو کھلایا اور ہمیں بھی کھلایا۔ (ترمذی،حاکم جلد4صفحہ 135) اس حدیث میں یہ ذکر تو نہیں ہے کہ آپﷺ نے خود کھایا لیکن غالب گمان یہ ہے کہ جب باد شاہ نے ہدیہ بھیجا تو آپﷺ نے صحابہj کو کھلایا تھا جیسا کہ حدیث میں ذکر ہے تو امید یہ ہے کہ آپ ﷺ نے قبول فرمایا تو کھایا بھی ہوگا۔شہتوت : اسی طرح شہتوت کے بارے میں ایک صحابی رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو شہتوت کھاتے ہوئے دیکھا کہ ایک پیالا تھا اس میں شہتوت رکھے ہوئے تھے