گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
جب آدمی سیدھا سویا ہوتا ہے تو ریڑھ کی ہڈی کا خم اوپر کی طرف ہوتا ہے اور اس خم کے اوپر معدہ کا سارا بوجھ آ جاتا ہے۔ اور ماشا ء اللہ کسی کے معدہ پیٹ کا وزن دس کلو کسی کا پچاس کلو تو اب اتنے وزن نے اس کے اوپر اثر توکرنا ہے، تو سائنس کا اصول ہے کہ جب بھی کسی خم دار چیز کے اوپر وزن ڈال دیا جائے تو وہ سیدھا ہونے کی کوشش کرے گی۔اور وہ بوجھ اس کے دونوں سروں کے اوپر پڑے گا۔ تو جب ریڑھ کی ہڈی کے اوپر پچاس کلوکا وزن پڑے گا تو تو ایسی صورت میں نتیجہ کیا ہو گا؟ یہی ہو گا کہ گردن کے مہرے درمیان سے دباؤ میں آجاتے ہیں اور گردن کے پیچھے انجائینا کا پین ہونا شروع ہو جاتا ہے،یا کمر کے نچلے مہرے درمیان میں سے دباؤ میں آجاتے ہیں اور لو ربیک پین (Lower Back Pain) شروع ہو جاتی ہے۔لہذا جو لوگ سیدھا سوتے ہیں انکو گردن کے پیچھے انجائینا کا درد بھی ہوتا ہے یا پھر لور بیک پین بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔اس سے پتا چلا کہ سیدھا سونا انسان کے لیے فائدہ مند نہیں نقصان دہ ہے۔سونے کی دوسری صورت : یہ ہے کہ انسان الٹا سوئے کہ پیٹ نیچے ہو جائے کمر آسمان کی طرف ہو جائے، اس کو اوندھے منہ سونا بھی کہتے ہیں۔ یہ بھی انسان کے لیے میڈیکلی (Medically) نقصان دہ ہے کیونکہ انسان کے معدہ کیساتھ آنتیں ہوتی ہیں جہاں سے اس کی غذا گزر رہی ہوتی ہے. وہا ں اس کو جسم سے مختلف وائیٹامنز (Vitamins) اور کیمیکلز (chemicals) ملتے ہیں۔ وہ آنتیں دائیں اور بائیں سائیڈ پر ہوتی ہیں اور ان آنتوں میں خوراک بھری ہوتی ہے اور ہر آنت ایک دوسرے کیساتھ چربی کی باریک سی جھلی کے ذریعہ جڑی ہوتی ہے۔ اگر کسی بکری کو ذبح کریں اور آپ اس کی آنتوں کو دیکھیں تو آپ کو اس کی آنتیں ایک دوسرے کیساتھ باریک سی جھلی سے جڑی ہوئی نظر