گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنِیْ ھٰذَا الطَّعَامَ وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ ’’تعریف اس پروردگار کی جس نے مجھے کھانا کھلایا اور مجھے رزق عطا فرمایابغیر میری قوت اور طاقت کے۔ (الدعاء نمبر 900) جس نے کھانا کھانے کے بعد یہ دعا پڑھ لی اس کے اگلے پچھلے سارے ہی گناہ معاف ہو گئے ۔ انسان جب کھانا کھاتا ہے دستر خوان لگا ہوتا ہے لوگ بیٹھے ہوتے ہیں تو پھر وہ وقت آتا ہے کہ جب دستر خوان اُٹھایا جاتا ہے تو وہاں سنت کیاہے کہ انسان خود بعد میں اُٹھے اور کھانا پہلے اُٹھنا شروع ہو جائے۔مغفرت کروانے والا عمل : حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے ارشادفرمایا کہ آدمی کے سامنے جب کھانا رکھا جاتا ہے تو اُٹھایا نہیں جاتا اور اس کی مغفرت ہوجاتی ہے۔ پوچھا: اے اللہ کے نبی! کیسے؟ توآپ ﷺنے ارشاد فرمایا کہ جس وقت کھانا رکھا جارہا ہو اس وقت بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھے، اور جب کھانااٹھایا جارہا ہو اس وقت اَلْحَمْدُلِلّٰہِ کَثِیْرًا پڑھ لے۔ جو دستر خوان سے اُٹھنے سے پہلے پڑھنا ہے وہ الگ ہے اور ختم کرنے پہ جو اَلْحَمْدُلِلّٰہ پڑھنا ہے وہ الگ ہے۔ دسترخوان لگتے ہوئے انسان پڑھ لے: