گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
کوئی زخم شروع ہو چکا، لیکن اگر جو نمازی بندہ ہو گا اگروہ شوگر کا مریض بھی ہے دن میں پانچ مرتبہ اپنے پاؤں کو دیکھے گا تو جیسے ہی زخم ہونا شروع ہو گا تو فوری طور سے اسے اطلاع مل جائے گی اور ڈاکٹر کی طرف رجوع کر سکے گا۔ تو سنّت کے فائدے ہی فائدے ہیں۔ اللہ اکبر کبیرا ! حضرت جی فرماتے ہیںکہ اس بندے نے جب یہ بتایا اور ڈاکٹرزنے جب ہدایات دیں تو حضرت نے اس سے کہا: اللہ کے بندے! کتنی پیاری بات ہے کہ تم بجائے اس کے کہ اپنے پاؤں کو دن میں پانچ مرتبہ ٹٹولا کرو دیکھا کرو تو تم سنّت کے مطابق وضو کیا کرو۔ پانچ مرتبہ نمازپڑھ لیا کرو اور تمھارے پاؤں (Automatically) مساج ہوتا رہے گا۔ انگلیوں کو مل مل کے دھویا کرو اور خلال بھی کرو۔ پھر حضرت فرماتے ہیں کہ میں نے اس سے کہا کہ تم جا کر ڈاکٹر کو کہہ دینا کہ تم مریضوں کو سیدھا سیدھا کیوں نہیں کہہ دیتے کہ تم دن میں پانچ مرتبہ وضو کیا کرو تو تمہیں یہ سارے فائدے خود بخود حاصل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے میں اپنے ڈاکٹر سے بات کروں گا۔ قدرتاً وہ ڈاکٹر ہندو تھا۔ جب حضرت کے دوست نے ڈاکٹر کو وضاحت سے بتایا کہ ہم لوگ یوں وضو کرتے ہیں اور اس کے یہ یہ فائدے ہیں تو حیران ہو گیا اور کہنے لگا: اچھا! تمھارا بچہ بھی وضو کرتا ہے اور بوڑھا بھی وضو کرتا ہے؟اس نے کہا: ہاں۔ کہنے لگا: بہت خوب درحقیقت یہی بات ہے کہ جو بندہ عملی طور پر مسلمان ہوتا ہے وہ کتنی بیماریوں سے خودبہ خود بچ رہا ہوتا ہے۔ آج کفر کی دنیا ان سے دنیاوی فائدے اٹھا کر عمل کر رہی ہوتی ہے۔اطمینان سے سجدہ کرنے کا ایک طبّی فائدہ : حضرت جی نے ایک اور بات بھی سنائی۔ فرمایا کہ ایک نوبل پرائز ونر تھا۔ اس سے