گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
دوں؟ جی جواب دیں۔ تو انہوں نے بتایا کہ دیکھو حضور پاکﷺ نے صحت کے متعلق ہمیں تین باتیں سمجھائی ہیں۔ آج آپ کسی بھی ڈاکٹر کو یہ اصول بتادیں ان شاء اللہ وہ اس کی تائید ہی کرے گا اور قیامت تک اس کی تائیدہوتی رہے گی۔تین اہم باتیں : پہلی بات: یہ فرمائی’’ کہ معدہ تمام بیماریوں کی جڑ ہے‘‘۔ دوسری بات: یہ فرمائی’’تم معدہ کو وہی دو جس کی معدہ کو ضرورت ہے‘‘اور تیسری بات: ارشاد فرمائی ’’کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے‘‘۔ یہ تین اصول ایسے بیان فرمائے کہ اگر ہم ان کو اپنالیں تو ہمارے لیے آسانی ہوجائے گی۔ اس عیسائی پادری نے جب یہ بات سنی تو سر جھکا یا پھر کہنے لگا کہ تمہارے خدا اور تمہارے نبی نے جالینوس کے لیے کچھ نہیں چھوڑا۔ یعنی اب حکمت کے پاس کچھ نہیں رہا، حکیم کے پاس کچھ نہیں رہا،اور واقعی ایسا ہی تھا۔مدینہ شریف کے ایک حکیم کا واقعہ : نبی کریمﷺ کے دور مبارک میں ایک حکیم صاحب مدینہ آگئے۔ ان کو معلوم ہوا کہ اس علاقے میں کوئی ڈاکٹر نہیں، کوئی کلینک نہیں، کوئی طبیب نہیں، کوئی حکیم نہیں۔ چلو ہماری دوکانداری چلے گی، تو آکے بیٹھ گئے اور اپنی دکان کھول لی ۔ اللہ کی شان کوئی مریض نہ آیا۔یہ بات تو واضح ہے کہ اگر دکان پر سیل نہ ہو، آمدوروفت نہ ہو دکاندار تو پریشان ہوجائے گا۔ اب وہ تو حکیم تھے کوئی بیمار آیا ہی نہیں تو ایک دن نبی ﷺ کے پاس انہوں نے ذکر کیا تو نبی ﷺ نے فرمایا کہ یہ لوگ بیمار نہیں ہوتے کیونکہ یہ لوگ اس وقت کھانا کھاتے ہیں جب انہیں بھوک لگتی ہے اور اس وقت چھوڑ دیتے ہیں جب تھوڑی سی بھوک باقی