گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
کیونکہ دوڑنے کے دوران انسان کا سارا وزن پاؤں کی ہڈیوں پر پڑتا ہے اس لیے ان کے اوپر سب سے زیادہ اثر پڑتا ہے۔ جوانی میں تو پتا نہیں چلتا لیکن جیسے ہی آدمی بڑھاپے میں قدم رکھنے لگتا ہے پھر وہ دردیں ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ اس وقت پتا چلتا ہے کہ یہ ہڈیاں زیادہ گھس گئی تھیں۔ اصل میں کیا ہوتا ہے کہ ہڈیو ں کے درمیان لبریکیٹنگ (Lubricating) کے لیے جو آئل کا موادموجود ہوتا ہے وہ ضرورت سے زیادہ استعمال ہو چکا ہوتا ہے۔ لہٰذا اب ڈاکٹروں نے کہنا شروع کر دیا کہ جاگنگ نہ کرو برسک (Brisk) واک کیا کرو ۔ اور یہ برسک واک کیا ہوتا ہے ؟برسک واک ذرا تیز چلنے کو کہتے ہیں۔ نہ انسان بہت بھاگے، نہ انسان بہت آہستہ سے چلے، ذرا اچھے اور تیز انداز سے چلنا برسک واک کہلاتا ہے۔ اور ڈاکٹروں کی ریسرچ کے مطابق یہ برسک واک انسان کے لیے سب سے بہتر ورزش ہے، اور نبی ﷺ کی سنّت کیا ہے؟ نبی ﷺ کے بارے میں آتا ہے کہ جب چلتے تھے تو اتنا تیز چلتے تھے، یوں لگتا تھا جیسے پانی اونچی جگہ سے نیچی جگہ کی طرف آرہا ہے، جیسے آدمی اونچائی سے نیچے کی طرف آئے تو ذرا تیزی سے چلتا ہے تو نبی ﷺ اس طرح تیز چلتے تھے۔ آج سائنس کی دنیا اس کو برسک واک کا نام دیتی ہے تو پھر وہی بات آگئی کہ سائنس اپنی محنت کر کے ساری ریسرچ کر کے جہاں پہنچتی ہے وہاں نبی ﷺ کے قدموں کے نشان ہوتے ہیں۔نمازوں کا مختلف اوقات میں فرض ہونے کا ہماری صحت پر اثر : ایک وقت تھا جب ڈاکٹر حضرات یہ کہتے تھے کہ انسان کو صبح سویرے اٹھ کر ورزش کرنی چاہیے۔ چنانچہ اس مقصد کے لیے لوگوں نے گھروں کے اندر جاگنگ مشینیں