گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
انگور ہے۔ (کنز العمال جلد19صفحہ207) اب ہمارے یہاں ایک کامن سی بات ہے کہ جو لوگ دعوت وغیرہ پر جاتے ہیںاور شادی وغیرہ میں بہت کھانا ضائع کرتے ہیں یہ اللہ تعالیٰٰ کی طرف سے رحمتوں کے رک جانے کا سبب ہے۔ اور گھروں میںبھی جب کھاناکھاتے ہیں تو روٹی کے ٹکروں کا خیال نہیں کرتے ہیں۔ علماء نے لکھا کہ گھروں کے اندر تنگدستی ،غربت، قرض اور پریشانیاں آنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ ہم لوگ کھانے کا اکرام نہیں کرتے۔ کھانا بچا ہوا چھوڑدیتے ہیں اور پلیٹ صاف نہیں کرتے کھانا ضائع کردیتے ہیں، پھینک دیتے ہیں۔ اب اکرام والی چیز کا جب ہم نے اکرام نہیں کیا تو Ultimately ہمیں اس کے نقصانات اٹھانے پڑیں گے۔جَو کی روٹی : اسی طرح جَو کی بنی ہوئی روٹی کھانا بھی سنت ہے، اور آپﷺ کی اکثر وبیشتر غذا جَو کی روٹی ہوتی تھی۔ (مختصراً شمائل ترمذی) ابوامامہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ حضوراقدس ﷺ کے گھر میں جَو کی روٹی کبھی نہیں بچتی تھی۔ (شمائل صفحہ10) یعنی اگر پکتی تھی تو مقدار میں اتنی ہوتی نہیں تھی کہ بچ جائے،اس لیے کہ وہ تھوڑی ہوتی تھی،خود پیٹ بھرنے کے لیے بھی کافی نہیں ہوتی تھی۔ اور اگر کبھی زیادہ بھی ہوتی تو نبی ﷺ کے یہاں مہمانوں کی کثرت کی وجہ سے ختم ہوجاتی ورنہ اہلِ صفّہ تو موجود ہی ہوتے تھے، وہاں اسے استعمال کرلیا جاتا تھا۔ (خصائل صفحہ115) حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ کی ایک درزی نے دعوت کی، نبی ﷺ نے دعوت کو قبول فرمایا۔ آپﷺ وہاں گئے اور انہوں نے جَو کی روٹی پیش کی اور لوکی