گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
ان کے پاس آتیں، کہتیں آپ کو میری حاجت ہے، کوئی کام ، کوئی خدمت، کوئی ضرورت؟ تو وہ ان کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے بعد وہاں سے اٹھتیں اور بہترین لباس پہن کر اور خوشبو لگا کر اللہ کے سامنے کھڑیں ہوتی تھیں۔ آج ہماری عورتیں کیا کرتیں ہیں؟ لباس کس وقت پہنتی ہیں کہ جب فنکشن میں جانا ہو تو فنکشن میں جانے کے لیے پہننا یہ اور بات ہے، اللہ کے یہاں کھڑے ہونا یہ اور بات ہے۔نئے لباس کی ابتدا : مردوں کے لیے تو یہ ہے کہ جب نیا لباس پہنیں تو کوشش کریں کہ جمعے کے دن نماز جمعہ کے لیے پہنیں اس کے بعد پہنتے رہیں منع نہیں۔نماز کی نیت کے ساتھ لباس خریدیں اور نیا لباس جمعہ کے دن پہنیں، نماز جمعہ کے لیے پہنیں تو یہ بہت ہی مقبول عمل ہوجائے گا۔ عورتیں بھی جب نیا لباس خریدیں تو وہ پہلی دفعہ کوشش کریں تہجد کے اوقات میں اللہ تعالیٰ کے سامنے جانے کے لیے پہنیں اور اللہ کو دکھائیں کہ اللہ جی! میں آپ کے سامنے کھڑی ہوں۔ اللہ کے لیے لباس پہنیں۔ مہنگا لباس پہننا منع نہیں ہے اصل تو دل کی نیت کا معاملہ ہے۔تو انسان کیسا لباس پہنے؟پہلی بات : ستر پوشی ہودوسری بات : سنت کے مطابق لباس ہو