گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
پانچ چیزوں میں جلدی کرنا سنت ہے : حاتم حثم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جلد بازی شیطان کا کام ہے لیکن پانچ چیزوں میں جلدی کرنا یہ حضور پاک ﷺ کی مبارک سنت ہے: (1)مہمان کوکھانا کھلانے میں (2)میت کی تجہیزوتکفین اور تدفین میں (3)بچی جب بالغہ ہوجائے اس کا نکاح کرنے میں جلدی کرے (4)قرض ادا کرنے میں (5)توبہ کرنے میں۔ (شمائل کبریٰ،جلد1،صفحہ161)کھانا لانے میں احتیاط : اب میزبان نے کھانا لے کر آناہے تو کتنا لے کر آئے۔ اس کے بارے میں بتایا کہ بقدر ضرورت لے کر آئے، ضرورت سے کم لانا بھی ٹھیک نہیں اور ضرورت سے بہت زیادہ لانا بھی ٹھیک نہیں۔ ایک احتیاط کے ساتھ مناسب انداز سے کھانا لے کر آئے بہت زیادہ کھانا بھی نہ لائے کہ بعض چیز ایسی ہوتی ہیں کہ زیادہ رکھ دیں جائیں توپھر وہ دوبارہ استعمال کے قابل نہیں رہتیں، اور بہت کم بھی نہ ہوکہ وہ بھی مناسب نہیں۔ اندازہ کریں کہ کتنے لوگ ہیں، کتنا کھالیں گے ،تواس حساب سے ایک اچھا اندازہ کر کے لے آئے۔ (شمائل کبریٰ،جلد1،صفحہ161المیزان)اہل خانہ کی رعایت کرے : ایک ادب یہ لکھا کہ گھر کے افراد کا حصہ پہلے ہی نکال کرالگ رکھ لیا جائے۔ گھر میں