گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
﴿فَدَلّٰھُمَا بِغُرُوْرٍ﴾ ’’ پھر مائل کر لیا ان کوفریب سے‘‘۔نوجوانوں کا فریب : یہاں جو میں نکتہ عرض کرنا چاہتا ہوں وہ صرف اتنا سا ہے کہ آج بھی جو نوجوان فون، میسج پر، انٹرنیٹ پر عورتوں کو قائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں قسمیں کھاتے ہیں اور یہ کہتے ہیں میں تمہیں نصیحت کرنے والاہوں ،میں تمھارا خیر خواہ ہوں۔ خیر خواہی کے رنگ میں یہ اس کو بے لباس کرنا چاہتے ہیں یہ شیطان کی اولاد ہیں، شیطان کے طریقے پر ہیں اور شیطان کے راستے پر ہیں۔ جس طرح شیطان کو اللہ رب العزت نے فرما دیا کہ مردودہوگیا۔ انسان نے بھی اگر توبہ نہ کی تو اللہ تعالیٰ کے دربار جنت سے نکال دیا جائے گا۔ قیامت کے دن اس کو جنت نہیں ملے گی۔جہنم کا لباس : اسی بُدھ کو دو دن پہلے ایک نوجوان میرے پاس آیا۔ اور کچھ حالات میرے سامنے رکھے۔ میرے پاس تو ایسے ایسے عجیب وغریب قسم کے حالات ہیں جنہیں سینے میں چھپا رکھا ہے کہ اگر بیان کرنا شروع کروں تو آپ لوگ میرا بیان بند کروادیں گے کہ ہم ایسی بے حیائی والی باتیں نہیں سن سکتے، لیکن یہ حالات بھی تو ہمارے اپنے ہی گھروں کے ہیں۔ خیر اس نوجوان کی بات چل رہی تھی۔ میں نے اس سے پوچھا کہ سارا دن کیا کرتے ہو؟ بیعت ہو چکاتھا، توبہ کر چکا تھا تو کہنے لگا کہ جی میںفیس بُک پر بیٹھتا ہوں اور کچھ خواتین سے تو میرے تعلقات ہیں اور مزید دیکھتا رہتاہوں جہاں جہاں دائو لگ