گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
کسی دوسرے کی خیر خواہی کرنا بہت پسند ہے، اور یہ بہت بڑا عمل ہے۔خواتین کے لیے بہت ہی اہم نصیحت : ایک آخری بات کرنی ہے وہ سب سے ہی ہے، لیکن عورتوں سے میں بہت زیادہ ہر جگہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں ہوسکتا ہے کسی مرد کو غصہ آجائے۔ اور وہ بات حیا اور پاکدامنی سے متعلق ہے۔ دنیا کے اندر عورت کے لیے سب سے بڑی ذمہ داری اپنی عزت اور ناموس کی حفاظت کرنا ہے ۔ جس نے اپنی عزت وناموس کی حفاظت کرلی قیامت کے دن اللہ اس سے خوشی کی حالت میں ملیں گے، اللہ اس سے راضی ہوں گے، اللہ اس سے خوش ہوں گے۔ اور ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ اگر کسی نے کسی کو دیکھا اس کی محبت اور اس کا تعلق اس کے اندر آگیا اور اس نے اپنے آپ کو پاکدامن رکھا، بچا کر رکھا ،کوئی کام خلافِ شریعت نہیں کیا دل میں اگلے کی محبت آگئی تھی قیامت کے دن اللہ اس کو شہیدوں کی صف میں کھڑا کریں گے۔مرد وں کی موقع پرستی : عورتوں کو جو بات کہنی تھی وہ صرف اتنی سی بات ہے کہ اصول بنائیں۔ وہ یہ ہے کہ مرد ہمیشہ ہمیشہ Opportunis t ہوتے ہیں، موقع پرست ہوتے ہیں، موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ کسی سے Messaging شروع کردینا، بات چیت شروع کردینا، ذرا سی اپنی Limits سے ہٹے تومعاملہ بے حد بگڑ جاتا ہے۔ مردوں کے اندر ایک چیز ہے کہ یہ ہمیشہ ہمیشہ ہمیشہ موقع پرست ہوں گے۔ کسی کے اوپر اعتبار کرنے کی ضرورت نہیں اپنی حفاظت خود کرنی ہے۔ اپنا خیال خود رکھنا ہے۔ قیامت کے دن اللہ کو منہ دکھانا ہے اور اس حال میں دکھانا ہے کہ اللہ ہم سے راضی ہوجائیں ۔اس چیز کا بہت خیال